گوادر : نیشنل پارٹی تحصیل گوادر کا اجلاس زیر صدارت میر حاصل خان بز نجو منعقد ہوا۔ اجلاس میں سابقہ وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، صو بائی صدر کہد ہ اکرم دشتی، محمدجان دشتی اور طا ہر ہ خو رشید نے شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے میونسپل کمیٹی گوادر کے چےئر مین عا بد رحیم سہرابی، سلام دشتی، عطا ء حیدر، طا رق جمیل ، حفیظ جعفر، اسما عیل شیخ ، عظیم بلوچ اور بی ایس او ( پجار) کے مرکزی جوائنٹ سیکر یڑی ولیدمجید نے خطاب کیا۔ انہوں نے مر کزی قائد ین کو گوادر آ مد پر خوش آمد ید کیا اور عزم کااظہار کیا کہ وہ پارٹی کو گوادر میں مز ید فعال اور منظم کر ینگے۔ اجلاس سے خطا ب کر تے ہوئے صو بائی خواتین سیکر یڑی طاہر ہ خور شید نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے خواتین کو جد و جہد کے لےئے پلیٹ فارم مہیا کیا ہے اور یہ بات خوش آ ئند ہے کہ بلوچستان جیسے صو بے میں خواتین اپنے حق کے لےئے آ واز بلند کر ر ہے ہیں نیشنل پارٹی نے مو جودہ دور حکومت میں خواتین کے شعبہ میں بے مثال کا م کےئے ہیں ۔ اجلا س سے خطاب کر تے ہوئے ڈسٹرکٹ کیچ کے چےئر مین فد احسین دشتی نے کہا کہ گوادر سمیت پور ے بلوچستان میں نیشنل پارٹی روز بروز مضبو ط و منظم ہورہی ہے عوام نے ہمیشہ کر پٹ لوگوں کو مسترد کیا ہے اور یہ مرا عات باعث اطمنان ہے کہ عوام اپنے حقوق پر آواز اٹھا ر ہے ہیں یہ زندہ قوم کی نشانی ہے ۔ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے صو بائی صدر کہد ہ اکرم دشتی نے کہا کہ نیشنل پارٹی ایک مضبوط جماعت سے مشروط ہے نیشنل پارٹی کے کا رکنان نے ہمیشہ سے ایمانداری کی سیاست کی ہے بحثیت قوم ہمار ا فرض ہے کہ ہم سیاست کو مضبوط بنائیں اور نیشنل پارٹی ک ہمیشہ سے کوشش ہے ملک و قوم کو خوشحال بنا ئیں گوادر کے عوام کے جوش اور جز بے سے لگتاہے کہ وہ دن دور نہیں جب گوادر نیشنل پارٹی کا گڑ ھ بنے گا۔ اجلا س سے خطا ب کر تے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ موجودہ دور کی سب سے بڑی ضرورت تعلیم ہے اسکول و کالجزکو طا لب علموں سے بھر دیں تاکہ آ نے والے چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکے گوادر میں نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود ہے او ر میں سمجھتا ہوں کہ نو جوان گواد ر کے مستقبل ہیں نوجوانوں کو ہر شعبے میں اپنا کر دار ادا کر نا چا ہےئے ۔ خاص ٹیکنیکل شعبہ میں ۔ا نہوں نے کہا کہ گوادر کے عوام کو ان بنیادی حقوق ملنا چاہےئے اور گوادر کے عوام کو موجودہ صورتحال میں ترجیح دیا جائے گوادر کی ترقی بلوچستان کی ترقی ہے انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے ہمیشہ ذات اور نسل کو بالائے طاق رکھکر جد و جہد کی ہے اس جد و جہد میں ہمارے کارکنان اور لیڈر شپ نے جا نیں قر بان کی ہیں نیشنل پارٹی پوری ملک میں ایک مضبوط پارٹی کی حیثیت سے ابھر رہی ہے ۔ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ میرحاصل خان بزنجو جے کہا کہ جمہور یت کی مضبوطی سیاسی پر اسس جاری رکھنے اور قوم کومنظم کرنے میں ہے جولگ انتشار پھیلا رہے ہیں وہ ملک و قوم کے دوست اور خیر خواہ نہیں ہوسکتے پورٹ اور سڑ کیں ترقی کی رفتار کو مز ید تیز کر رہے ہیں اور روزگار کے ذرائع پید ا ہونگے ہماری کوشش ہے کہ مقامی آ بادی اس سے زیادہ مستفید ہوسکیں۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی قوم کو صحیح سمت لے جارہی ہے اور نیک نیتی سے خدمت سر انجام دے رہے ہیں نیشنل پارٹی کی پوری قیادت نے ہمیشہ سے خو د کو احتساب کے لےئے پیش کیاہے بحثیت سیاسی کارکن ہماری یہ بھاری ذمہ داری ہے کہ قوم میں آ گاہی اور شعور پید ا کریں اور لوگوں میں سیاسی تعلیم کو عام کریں یہ ہما رے کارکنوں کی جد و جہد کا نتیجہ ہے کہ قوم کو ایک مضبوط پارٹی نیشنل پارٹی کی شکل میں ملی ہے اور اس کومز ید مضبوط بنا کر بلوچستان کی ترقی یقینی بنا ئیں گے روشن مستقبل کے لےئے نیشنل پارٹی کا پیغام گھر گھر تک پہنچائیں محرومیوں کوختم کر نے کے لےئے مسلل سیاسی جد وجہد کرنی ہوگی۔