کوئٹہ: مستونگ سے کالعدم تنظیم کے مبینہ رکن کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں کنڈ عمرانی کے مقام پر ایف سی اور حساس ادارے نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس کے دوران کالعدم بی ایل اے سے تعلق کے الزام میں جمیل احمد شاہوانی کو گرفتار کرلیا ۔ گرفتار شدہ سے ایک عد د بارہ بور رائفل بھی برآمد کی گئی۔