ڈیرہ اللہ یار : حکومت بلوچستان نے مختلف محکموں میں خدمات سرانجام دینے والے آفیسران کو اپنے بنیادی محکموں میں رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی مختلف محکموں سے ایکس کیڈرپوسٹوں پر ضم ملازمین اور آفیسران کو بھی دوبارہ ان کے محکموں میں واپس بجھوانے کے احکامات جاری کر دئے ان محکموں میں کیسکو،لوکل گورنمنٹ ،صوبائی اسمبلی ،گوادر ڈویلپمنٹ ،بی اینڈ آر،بی ڈی اے ،ایجوکیشن و دیگر شامل ہیں سرکاری زرائع کے مطابق حکومت بلوچستان نے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے بعد صوبے کے تمام سرکاری محکموں خود مختیار اداروں اور اتھارٹیز سے تمام ڈیپوٹیشن اور انظمام شدہ ملازمین اور آفیسران کی مکمل فہرستیں طلب کر کے ان ملازمین اور آفیسران کو ان کے بنیادی محکموں میں واپس بھجوانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ان احکامات کے تحت متعدد آفیسران کے تبادلے کر دئے گئے ہیںیہ آفیسران گزشتہ کئی برسوں سے ڈیپو ٹیشن پر کام کر رہے تھے، ایڈیشنل سیکریٹری لائیو اسٹاک غلام رسول(بی 19)ڈائریکٹر پروٹوکول (بی 18)عطااللہ اخوندزادہ ڈپٹی سیکریٹری اربن پلاننگ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو اپنے مستقل محکموں میں رپورٹ کرنے کی ہدایات کی ہیں جبکہ گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے بی 17میں کام کرنے والے آفیسران سجاد حسین ،رفیق احمد، منیر احمد، اور امداللہ کو ایس اینڈ جی اے ڈی میں رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں بی اینڈ آر کے سب انجنیئر عصمت اللہ ،عبدالمنان ،سکندر مری،منظور احمد، ذوالفقار علی،علی شیر، جاوید احمد کو بھی بی اینڈ آر سے اپنے اپنے بنیادی محکموں میں رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اسی طرح اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ جعفرآباد نیک محمد کھوسہ کو بلوچستان اسمبلی ٹیکنیکل آفیسر فرید اللہ کو پی ٹی سی ایل میں رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ڈولپمنٹ آفیسر دیہی ترقی جعفر آباد پنہل خان کھوکھر کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ تعینات کیا گیا ہے اس سلسلے میں چیف سیکریٹری آفس کی ہدایات کے بعد محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے مختلف احکامات کے زریعے بعض صوبائی اور وفاقی محکموں کارپوریشن اور اتھارٹیز میں آئے ہوئے ملازمین اور آفیسران کو ان کے اپنے محکموں میں بھجوانے کے احکامات جاری کر دئے ہیں تبادلوں اور تقرریوں کا یہ سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے چیف سیکریٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ نے تمام محکموں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ گوڈ گورنس کے قیام اور عدالتی احکامات کی بہتر انجام دہی کیلئے کسی بھی خلاف قانون و ضابطے کے خلاف ہونے والے اقدامات کی حوصہ شکنی کرتے ہوئے محکمہ جاتی ڈسپلن کے قیام کو یقینی بنائیں ۔