|

وقتِ اشاعت :   October 25 – 2016

کوئٹہ: سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف نے دہشت گردی کا نشانہ بننے والے پولیس ٹریننگ سینٹر کا دورہ کیا ہے۔ آرمی چیف پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشت گردوں کے حملے پر اپنی تمام سرکاری اور نجی مصورفیات ترک کرکے کوئٹہ پہنچے جہاں انہوں نے پولیس ٹریننگ سینٹر کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ کمانڈر سدرن کمانڈ ، ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی ایم آئی بھی موجود تھے۔ اس دوران سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے جب کہ علاقے کی ہیلی کاپٹروں سے فضائی نگرانی کی جارہی تھی۔ اس خبر کو بھی پڑھیں: کوئٹہ کے پولیس ٹریننگ سینٹر پرحملے میں 59 اہلکار شہید واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ کے پولیس ٹریننگ سینٹر پرحملے میں 59 اہلکار شہید اور120 زخمی جب کہ 3 دہشت گرد بھی ہلاک کردیئے گئے تھے۔