|

وقتِ اشاعت :   October 26 – 2016

نوشکی: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور مرکزی کمیٹی کے رکن خورشید جمالدینی نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس کالج کے شہید ورثاء کو فی خاندان ایک کروڑ روپے معاوضہ دیا جائے اخبار نوسیوں سے بات چیت کرتے ہوئے اس نے دہشت گردی کی کارروائی کی شدید مذمت کی اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا انہوں نے کہاکہ ملک میں بہت مثالیں ہیں کہ سیکورٹی فورسز اور پولیس کے اہلکاروں کو دوسرے تمام صوبوں میں ایک ایک کروڑ مالی امداد ماضی میں فراہم کر چکے ہیں صرف چند پہلے وفاقی حکومت صابری قوال کے لواحقین کو بھی ایک کروڑ روپے کی مالی امداد فراہم کی ہے اس لئے بلوچستان کے غریب ترین لوگوں کے ساتھ بھی مکمل انصاف کیاجائے اور شہیدوں کے ورثاء کو کم سے کم ایک ایک کروڑ روپے کی مالی امداد دی جائے