|

وقتِ اشاعت :   November 2 – 2016

ڈیرہ مراد جمالی: سابق وزیراعلی ٰ بلوچستان ڈاکڑ عبدالمالک بلوچ نے کہاکہ عوام کا خون چوسنے والوں کو عوامی طاقت سے اقتدار کے ایوانوں سے باہر نکال پھینکے بغیر بلوچستان کی عوام کی احساس محرومی کو ختم نہیں کیا جا سکتا ہے نیشنل پارٹی مظلوموں کی جنگ لڑ رہی ہے پچیس دونوں میں گوادر کا سودا کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑی گوادر کی زمینوں کی الاٹمنٹ کینسل کرکے بلوچستان کی عوام کو دوبارہ مالک بنا دیا بلوچستان کے سائل وسائل کا سودہ کرنے والے بھول جائیں بلوچستان کے مسائل کا مسئلہ سیاسی ہے بندوق کی نوک پر کسی کوجھکایا نہیں جا سکتا ہے نارض بلوچ بھائیوں کو قومی دھارے میں لانے کیلئے پر امن بلوچستان پیکج دیا گیا جس پر قدغن لگا کر ماؤں بہنوں کو جنازے اٹھانے پر مجبور کیا جارہا ہے نیشنل پارٹی نے ہمیشہ جمہوری اور جمہوریت کے فروغ کیلئے قربانیاں دی جمہوریت کو ری ڈیل کرنے والے ملک دشمن عناصر ہیں ان خیالات کا اظہار بابائے جاموٹ میر گل حسن خان منجھو کی اٹھارویں برسی کے موقع پر منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسہ سے ایم پی اے محترمہ یاسمین لہڑی میر جان محمد بلیدی خیر جان بلوچ میر علی حسن خان جاموٹ عبدالخالق بلوچ محمد اسلم بلوچ چنگیز حئی بلوچ عبدالرسول بلوچ محراب بلوچ عبدالرزق بلوچ صابر جاموٹ حمید بلوچ سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ڈاکڑ عبدالمالک بلوچ نے کہاکہ بلوچستان کو آگ اور خون کا میدان بنانے والوں کے اعزائم کو خاک ملاتے ہوئے ڈھائی سالہ دور اقتدار میں امن کا گہوارہ بنا دیا محکمہ صحت تعلیم پبلک سروس کمیشن میں اصلاحات لاکر بیروزگار نوجوانوں کو میرٹ پر نوکریاں دی گئیں بلوچستان کے سائل وسائل گوادر کی قیمتی زمینوں کو کوڑیوں کے داموں غیروں فروخت کرنے والوں کے خواب بھی ادھورے کر دیئے گئے الاٹمنٹ کو منسوخ کردی اور کہاکہ استحصالی طبقہ نے ساٹھ سالوں سے قومیت زبان قبائلیت کے نام پر عوام کو تقسیم کر رکھا ہے انہوں نے کہاکہ غریب محکوم عوام کا استحصال کرنے والوں کے خلاف عوام کو آواز بلند کرنی ہو گی تاکہ استحصالی طبقے کو ایوانوں سے نکال باہر کیا جاسکے انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی تعمیر وترقی کیلئے قومی اور طبقاتی بالادستی کو ختم کرنے کیلئے عوام کو حقوق کی جنگ دیوانہ وار کی طرح لڑنی ہو گی نصیرآباد سمیت دیگر اضلاع میں بند تعلیمی ادارے نوجوان نسل کے ساتھ دشمنی کے مترادف ہے محکمہ ایجوکیشن میں بد عنوانیوں اور این ٹی ایس کے خلاف احتجاجی مہم چلائی جائے گی ۔