|

وقتِ اشاعت :   November 3 – 2016

کوئٹہ :احتساب عدالت کوئٹہ کے جج نے سابق مشیر خزانہ میر خالد لانگو سمیت دیگر ملزمان کی جوڈیشل ریمانڈ میں 12روزہ توسیع کاحکم دیدیا ۔گزشتہ روز سابق مشیر خزانہ میرخالد لانگو سمیت دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیاگیا اس موقع پر نیب حکام سمیت دیگر بھی موجود تھے ،عدالت نے ملزمان کی جوڈیشل ریمانڈ میں 12روز تک توسیع کے احکامات جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی گزشتہ روز کیس میں نامزد ملزمان میر خالد لانگو ،سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق احمدرئیسانی اور ٹھیکیدار سہیل مجید کو سخت سیکورٹی میں عدالت میں پیش کیاگیا ،عدالت کے جج نے ان کی جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کے احکامات دے دئیے ۔کیس کی اگلی سماعت 14نومبر کو ہوگی ۔