|

وقتِ اشاعت :   November 3 – 2016

وڈھ : وڈھ لیویز کانسٹبل ڈیوٹی سے واپسی پر گھر جاتے ہوئے نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار وں کے فائرنگ سے جان بحق وڈھ پولیس نے واقعہ کی تصدیق کردی نماز جنازہ میں ڈپٹی کمشنر خضدار سمیت دیگر اعلیٰ حکام کی شرکت تفصیلات کے مطابق منگل کی الصبح وڈھ لیویز کے کانسٹبل اللہ بخش چھٹو ڈیوٹی سے اپنے گھر جارہا تھا کہ پہلے سے گھات لگائے نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ جسکی وجہ سے وہ موقع پر جان بحق ہوگئے نامعلوم مسلح افراد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب وڈھ پولیس نے نعش کو قبضے میں لیکر وڈھ آر ایچ سی منتقل کیا جہاں پر ضروری کاروائی کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کیا گیا جان بحق لیویز کانسٹبل کے نماز جنازہ میں ڈپٹی کمشنر خضدار حاجی سہیل الرحمن بلوچ،ایس ایس پی خضدار محمد اشرف جتک ،کمانڈنٹ قلات اسکاؤٹس132ونگ میجر عبدالوسع،اے ڈی سی خضدار شبیر احمد بادینی،اسسٹنٹ کمشنر خضدار جمعہ داد خان مندوخیل ،اسسٹنٹ کمشنر وڈھ عبدالقدوس اچکزئی،ایس ایچ او وڈھ محمد یوسف چانڈیو، صوبیدار میجر سجاد احمد رسالدار میجر نوراللہ مینگل وڈھ کے علاقہ معززین سمیت لیویز، پولیس، اور ایف سی کے جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور ان کے خاندان سے تعزایت کا اظہار کیا وڈھ پولیس کے مطابق واقعہ کی تفتیش جاری ہے پولیس تھانہ کے مطابق اب مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے ۔