لورالائی: لورالائی یونیورسٹی میں نئے اکیڈمک بلاک کا افتتاح گورنربلوچستان محمد خان اچکزئی نے کیا ۔ جس کی لاگت 60.24ملین روپے ہے۔ اسی طرح گرلز ہاسٹل اور بوائز ہاسٹل کا بھی سنگ بنیاد رکھا گیا جس کی لاگت 106.41ملین روپے ہے ۔ لورالائی یونیورسٹی میں نئے اکیڈمک بلاک کا افتتاح اور نئے بوائز اور گرلز ہاسٹل کا سنگ بنیاد گورنر بلوچستان اور چانسلر لورالائی یونیورسٹی محمد خان اچکزئی نے رکھ دیا۔ افتتاحی تقریب میں صوبائی وزراء پی اینڈ ڈی ڈاکٹر حامد خان اچکزئی، عبید اللہ بابت ، ایم پی اے عبد المجید خان صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ مصطفی خان ترین ، سیکرٹری کالجز عبد اللہ جان، کمشنر ژوب ڈویژن ، ڈپٹی کمشنر لورالائی ، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل شمس حمزہ زئی، چیئرمین بلدیہ نعمت جلالزئی، سردار جعفر خان اوتمانخیل، ایڈوکیٹ احمد جان ناصر، جامعہ لورالائی کے اساتذہ اور طلبا ء اور دیگر اعلیٰ سول اور فوجی آفیسران بھی موجود تھے۔ افتتاحی تقریب سے وائس چانسلر پروفیسر عبد اللہ خان نے یونیورسٹی کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ رجسٹرار نور الامین کاکڑ نے لورالائی یونیورسٹی کا دورہ کرایا ۔ افتتاحی تقریب سے مہمان خصوصی گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم تعلیم اور ہنر کے ذریعے ہی ملک سے جہالت کا خاتمہ کر سکتے ہیں تعلیم ہی کے ذریعے ہم بین الاقوامی دنیا کا مقابلہ کرسکتے ہیں گورنر نے کہا کہ انشاء اللہ مارچ 2017میں باقاعدہ جامعہ لورالائی میں کلاسز کا آغاز ہوگا اور اسی طرح مارچ2017میں لورالائی میڈیکل کالج میں بھی کلاسز کا اجراء کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ لورالائی میں ویٹرنری کے کلاسز بھی شروع کیے جائیں گے تاکہ ژوب ڈویژن میں مالداری کو سائنسی بنیادوں پر فروغ دیا جاسکے اسی طرح لورالائی یونیورسٹی کو فعال بنانے کے لیے صوبائی حکومت مکمل تعاون اور اہم خصوصی تعاون کرے گی ۔ اسی طرح صوبائی حکومت تعلیم، زراعت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے انہوں نے وائس چانسلر ڈاکٹر عبد اللہ خان کی کارکردگی کی بھی تعریف کی۔ تقریب سے صوبائی مشیر عبید اللہ بابت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مخلوط صوبائی نے بلوچستان میں تعلیمی اداروں کا جا بچھا دیا ہے آج صوبے میں امن و امان مکمل طور پربحال ہے اہم شاہرائیں سفر کے لیے استعمال ہور ہے ہیں پورے صوبے میں کوئی نو گو ایریا نہیں ہے لورالائی میں میڈیکل کالج اور اسی طرح دیگر ادارے بنائے گئے ہیں سبزی منڈی تعمیر کی گئی ہے اور مخلوط صوبائی حکومت نے اپنے وعدوں کو علمی جامہ پہنا دیا ہے تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبد اللہ خان نے جامعہ کے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ لورالائی یونیورسٹی کا شمار پاکستان کی اہم جامعات میں ہوتا ہے انہوں نے گورنر بلوچستان کو تعلیم دوستی پر خراج تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے مذید کہا کہ سمسٹر سسٹم کے رائج ہونے سے طلباء کا قیمتی وقت بچ گیا ہے جامعہ کے مسائل کے حل میں ضلعی انتظامیہ نے بھرپور ذاتی دلچسپی لی ہے جس سے مسائل حل ہو رہے ہیں جامعہ لورالائی کا نیا بلاک پانچ ایکڑ پر مشتمل ہے جس میں تمام شعبہ جات قائم ہیں یونیورسٹی میں بوائزاور گرلز ہاسٹل اور گراونڈ بھی شامل ہے اور مذید شعبہ جات کی تعمیر کے لیے بہت جلد ٹینڈر جاری ہوں گے