واشنگٹن : امریکی صدر نے ایران کیخلاف ہنگامی حالات کے اعلان میں توسیع کر دی اور ایران کیخلاف جنگی حالات کو برقراررکھا گیا ہے، امریکی کانگریس کو ایک خط میں صدر اوبامہ نے بتایا کہ ایران کے ساتھ تعلقات ابھی تک معمول پر نہیں آئے ہیں اور صورتحال جوں کی توں ہے، 1981کے ہنگامی حالات میں ابھی تک کسی قسم کی تبدیلی نہیں آئی اس لئے میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہنگامی حالات کو برقرار رکھا جائے، خصوصاً ایران کیخلاف ایران کیخلاف ہنگامی حالات کا اعلان 19نومبر 1979میں کیاگیاتھا اور اس کی مدت 14نومبر 2016کو ختم ہونے والی ہے، اس سے بیشتر امریکی صدر نے اس کو مزید توسیع دی ہے ، اس کا یہ مطلب ہے کہ ایران کیخلاط جوہری پابندیوں کے علاوہ باقی تمام پابندیاں برقرار رہیں گی، کم سے کم ایک سال کیلئے ان ہنگامی حالات کے تحت امریکی صدر کو وسیع اختیارات حاصل ہیں، سابق صدر کارٹر نے پہلے 1979اور بعد 1981میں ایران کے خلاف ہنگامی حالات کا اعلان کیا تھا ، آج تک بعض ممالک تجارتی ادارے ایران کے ساتھ تجارت کرنے پر خوفزدہ ہیں کہ امریکہ ان کیخلاف بھی اسی قسم کی کارروائیاں کر سکتا ہے ۔