کوئٹہ: ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں ایف سی نے تخریب کاری کی کوشش ناکام بنادی۔ ایف سی ترجمان کے مطابق جمعہ کو ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے تخریب کاری کی غرض سے سڑک کنارے بم نصب کر رکھا تھا نجی ٹی وی کے مطابق بم ایک قبائلی شخص کو نشانہ بنانے کیلئے نصب کیا گیا تھا ایف سی نے بروقت اطلاع ملنے پرکارروائی کرتے ہوئے 5کلو گرام وزنی ناکارہ بناکرقبضے میں لے لیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔