کوئٹہ: حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیے میں بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے زیراہتمام منعقد ہونے والے پی سی ایس کے امتحانات کے ملتوی ہونے کی افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پی سی ایس کے امتحانات مقررہ وقت پر منعقد ہوں گے۔ حکومت بلوچستان میرٹ کی پالیسی اور صوبے کے اہل اور باصلاحیت نوجوانوں کے حقوق کے تحفظ کے اپنے پختہ عزم پر پوری طرح کاربند ہے،یاد رہے کچھ دن پہلے اپوزیشن رہنماء مولانا عبدالواسع نے حکومت بلوچستان اور پبلک سروس کمیشن انتظامیہ سے درخواست کی تھی کہ وہ کمیشن کے امتحانات میں ایک بار پھر ملتوی کریں اور اس نے اس کی وجہ ایم اے کے سالانہ امتحانات کو اسی شیڈول میں ہونے کو قرار دیاتھا، پی سی ایس کا امتحان پہلے بھی بڑے عید سے کچھ دن پہلے ملتوی کیا گیاتھا اور اس کی وجہ کچھ امیدواروں کی حج جانے کو قرار دیا گیا تھا اور اس کے ملتوی ہونے کو بھی اکثر طلبا نے مایوسی کااظہار کیا تھا