|

وقتِ اشاعت :   November 6 – 2016

خضدار : کراچی میں نا معلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے دونوں علماء کو سینکڑوں سوگوروں کی موجودگی میں ان کے آبائی علاقہ مل کپر میں سپرد خاک کر دیا گیا ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی میں خضدار سے تعلق رکھنے والے دو علماء کرام مولانا محمد امین مردوئی اور مولانا عبدؒ الباقی مردوئی کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا تھا دونوں کی جست خاکی کو ہفتہ کے صبح خضدار پہنچائی گئی جہاں رکن قومی اسمبلی مولانا قمر الدین نے ان کی جنازہ نماز پڑھائی جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بڑی تعداد مین شرکت مرحومین کی تدفین ان کے آبائی علاقہ مل کپر میں کر دی گئی تعزیت کا سلسلہ بھی وہاں جاری ہے ۔