|

وقتِ اشاعت :   November 7 – 2016

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کیس کی سماعت آج ہو گی ایک رکنی کمیشن کے سربراہ کا اعلان کا بھی امکان ہے ،پانامہ لیکس کیس کی سماعت چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں جسٹس آصف سعید کھوسہ ، جسٹس عظمت سعید ، جسٹس امیر ہانی مسلم ، جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الاحسن پرمشتمل پانی رکنی لارجر بنچ کرے گا گزشتہ سماعت پر عدالت نے وزیر اعظم نواز شریف کے بچوں حسن نواز ، حسین نواز اور مریم نواز کو جو اب جمع کرانے کی آخری مہلت دی تھی اس کے علاوہ آج سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے میں پانامہ لیکس سمیت مختلف اہم مقدمات کی سماعت کے لئے ایک لارجر بنچ سمیت سپریم کورٹ میں سات بنچ تشکیل دیئے گئے ہیں ۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بنچ عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کے لئے حنیف عباسی کی جانب سے دائر الگ الگ درخواستوں کی سماعت بھی آج ہو گی جس کی سماعت چیف جسٹس انور ظہیر جمالی اور جسٹس امیر ہانی مسلم پرمشتمل دو رکنی بنچ سماعت کرے گا سیالکوٹ سے خواجہ آصف کی کامیابی حلقہ این اے 110 کے خلاف پی ٹی آئی کے امیدوار عثمان ڈار کی اپیل کی سماعت کل ( منگل) کے روز ہو گی اس کیس کی سماعت چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کرے گا آج سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے میں پولیس افسران کی تنزلی کا کیس کی بھی سماعت ہو گی