|

وقتِ اشاعت :   November 9 – 2016

کوئٹہ: بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے ایک اعلامیہ کے مطابق بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے زیرانتظام تحصیلدار کی اسامیوں کے امتحانات 14سے 16نومبر 2016ء تک جبکہ اسسٹنٹ کمشنر/سیکشن آفیسر کی آسامیوں کے مقابلے کے امتحانات 19نومبر سے 10دسمبر 2016ء تک شیڈول کے مطابقمنعقد ہورہے ہیں۔ یہ امتحانات ایوب اسٹیڈیم جعفرخان جمالی روڈ کے احاطے میں قائم مختلف ہالز میں منعقد ہوں گے۔ اسسٹنٹ کمشنر/سیکشن آفیسر کی آسامیوں کے رول نمبر سلپس وہی رہیں گی جو اگست 2016ء میں ارسال کردی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں تحصیلدار کی آسامیوں کے لئے رول نمبر سلپ بھی ارسال کردی گئی ہیں اگر کسی امیدوار کو رول نمبر سلپ موصول نہیں ہوئی تو وہ کمیشن کے شعبہ امتحانات میںآکر معلومات حاصل کرسکتے ہیں امتحانات سے متعلق تمام معلومات کمیشن کی ویب سائٹ (www.bpsc.gob.pk) پر موجود ہیں، تمام امیدواروں کو پیشگی اطلاع کے لئے دوبارہ ہدایت کی جاتی ہے کہ امیدوار اپنے امتحانی مراکز میں امتحان شروع ہونے سے ایک گھنٹہ قبل پہنچ جائیں۔ اپنا اصل شناختی کارڈ اور رول نمبر سلپ ہمراہ لے کر آئیں۔ اصل شناختی کارڈ نہ ہونے کی صورت میں کسی کو امتحانی ہال میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ تمام امیدوار امتحانی گتہ اور قلم (نیلا/کالا) اپنے ہمراہ لے کر آئیں۔ امیدوار اپنے ہمراہ موبائل فن، دیگر الیکٹرانک ڈیوائس یا کوئی اور ایسا مواد جو امتحان میں مدد کے لئے استعمال کیا جاسکے نہ لے کر آئیں۔ خلاف ورزی کی صورت میں پبلک سروس کمیشن کے قوانین کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔ جس میں کسی بھی امیدوار کوتین سال کے لئے کمیشن کے امتحانات کے لئے نااہل بھی قرار دیا جاسکتا ہے۔