|

وقتِ اشاعت :   November 13 – 2016

گوادر: گوادر بندرگاہ کو باضابطہ طور پر فعال کردیا گیا تین سو کنٹینروں پر مشتمل پہلا تجارتی بحری جہاز پاکستانی اور چینی سامان لے کر روانہ ہو گیا تاریخی تقریب میں وزیراعظم آرمی چیف،وزیراعلیٰ بلوچستان ،چینی سفیر جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمن سمیت اعلیٰ سول ،عسکری حکام کے علاوہ سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت سے جہاز کے روانگی کے موقع پر گوادر میں سخت ترین سیکورٹی اقدامات کئے گئے تھے،ہزاروں کی تعداد میں سیکورٹی اہلکار تعینات تھیسی پیک کا دشمن پا کستان کا دشمن ہے ۔ سی پیک منصوبے سے پورا ملک ترقی کر ے گا۔ سی پیک کے سر کا تاج گوادر ہے۔ خطہ میں خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ گوادر کی مقامی آبادی کو تر قیاتی عمل میں شراکت دار بنا ئینگے۔ گوادر میں فنی اور عمومی درسگا ئیں تعمیر کی جائینگی۔ گوادر سر مایہ کاری کا حب بن جائے گا۔ تجارتی قافلہ کی گوادر آ مد سی پیک کی کا میابی کی پہلی نو ید ہے ۔ شاہ نورانی درگاہ کا سانحہ انسانیت سوز واقعہ ہے دہشت گرد ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔ ان خیالات کااظہار وزیراعظم پا کستان میاں محمد نواز شریف نے یہاں گوادر بندرگاہ پر پا ئلٹ پروجیکٹ کے تحت تجارتی قافلہ کی روانگی کی افتتاحی تقر یب سے خطاب کے دوران کیا۔وزیر اعظم پا کستان کا کہنا تھاکہ ہم نے ملک کو ترقی کی راہ پر لے کر چلنے کا مصمم ارادہ کر رکھا ہے اس حوالے سے کسی بھی قسم کی مصلحت پسندی کا شکار نہیں ہونگی سی پیک منصوبے اہمیت کا حامل ہے سی پیک پا کستان ہے اور اس کے سر کا تاج گوادر ہے سی پیک سے تمام صوبے استفادہ حاصل کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے سے بہت سے عناصر خائف ہیں لیکن پا ئلٹ پروجیکٹ کی کا میابی نے یہ ثابت کر دیا کہ سی پیک اپنی منزل پا نے جارہا ہے انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے سے اس خطہ میں سر مایہ کاری کے وسیع مواقع پیدا ہونگے روزگار کی فراوانی ہوگی۔ سی پیک سے نہ صر ف اس خطہ کے لوگ فائد ہ حاصل کرینگے بلکہ اس سے بیرونی دنیا کے تین ملین لوگوں کو بھی فاعدہ ملے گا انہوں نے کہا کہ گوادر اور بلوچستان میں جو بھی ترقی ہورہی ہے اس میں کلیدی حصہ مقامی آبادی کا ہوگا با لخصو ص گوادر کی مقامی آبادی کو تر قیاتی عمل میں شراکت دار بنائینگے جس کے لےئے یہاں پر فنی اور عمومی درسگائیں قائم کی جارہی ہیں تاکہ جد ید بندرگاہ کی ملازمتیں یہاں کے مقامی لوگوں کو ملیں پانی کے مسائل پر بھی قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے سوڈ ڈیم مکمل کیا گیا ہے شادی کور ڈیم تکمیل کے مراحل میں ہے جی ڈی اے اسپتال کو جد ید سہو لیات سے آراستہ کیا جائے گا اور اس کو پچاس سے تین سو بستروں کے اسپتال میں تبد یل کیا جائے گا ۔ انہوں نے سی پیک منصوبے کی کامیابی کے لےئے آ رمی چیف کی کاوشوں کو سرآ ہاجبکہ سڑکوں کی تکمیل کے دوران جام شھادت پانے والے ایف ڈبلیو کارکنوں کی خراج عقید پیش کیا۔ وزیراعظم پاکستان نے اپنی تقر یر میں سانحہ شا ہ نورانی درگاہ کے واقعہ کی شد ید مزمت کی اور کہا کہ یہ واقعہ انسانیت سوز واقعہ ہے ضرب عضب کی وجہ سے دہشت گرد وں کی کمر ٹوٹ گئی ہے اب وہ نہتے لوگوں کو نشانہ بنا ر ہے ہیں لیکن حکومت اور سیکورٹی اداروں نے ملک بھر سے دہشت گردی کے خاتمہ کا ارادہ کیا ہے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گے دہشت گرد ہما رے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ سی پیک کا منصوبہ حقیقت کا روپ دھار رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک سے پاکستان تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بن جائے گا، سی پیک چینی صدر شی جن پنگ کے ’ایک خطہ ایک سڑک‘ وژن کا عکاس ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’پاکستان جنوبی ایشیا، وسط ایشیا اور چین کے درمیان اہم تجارتی مرکز بنے گا، آج ایک نئے دور کا آغاز ہوچکا ہے، سی پیک سے پاکستان اور عوام کو ترقی ملے گی‘۔وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ سی پیک کے تمام منصوبوں پر عملدرآمد ہو رہا ہے اور یہ پورے پاکستان کا منصوبہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ’ پاک بحریہ کی کوششوں کو بھی سراہتے ہیں،پروجیکٹ کے دوران جانوں کا نذرانہ دینے والے ایف ڈبلیو او شہیدوں کوسلام پیش کرتا ہوں‘۔وزیر اعظم نے کہا کہ گوادر میں آزاد تجارتی زون کیلئے زمین مختص کردی گئی ہے جبکہ منصوبوں کی تکمیل میں ذاتی دلچسپی لینے پر انہوں نے آرمی چیف جنرل راحیل کا بھی شکریہ ادا کیا۔