|

وقتِ اشاعت :   November 15 – 2016

نوشکی : نوشکی احمدوال کے علاقے جورکین میں سیکورٹی فورسسز نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ کوئٹہ سے تفتان جانے والی زائرین کے قافلے کو نشانہ بنانے کی غرض سے سڑک کنارے نصب بم کو ناکارہ بنا کر قافلے کو باحفاظت روانہ کیا گیا۔گزشتہ روز احمدوال پھاٹک سے 2 کلومیٹر دور مشکوک موٹر سائیکل کو لیویز پائیلٹ اسکواڈ کے اہکاروں نے دیکھ کر فوری طور پر زائرین کے قافلے کو دور روک دیا اور موٹر سائیکل کی اطلاع نوشکی انتظامیہ اور ایف سی کو دی گء۔ایف سی کے کمانڈنٹ کرنل شاہد منظور۔لفٹنیٹ کرنل محمد ریاض ڈپٹی کمشنر نوشکی شکیل احمد جواجہ خیل۔تحصیلدار نوشکی محمد پرویز ایف سی بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ہمراہ جائے وقوع پر پنچھے۔ اور موٹر سائیکل کے قریب سڑک کنارے بم کو ناکارہ بنا کر موٹر سائیکل کو قبضے میں لے لیا۔ قافلے میں 61کوچزز شامل تھی۔جس میں خواتین و بچوں کی بڑی تعداد سوار تھیں۔ لیویز پائلیٹ اسکوڈ کی حاضر دماغی سے ایک بڑا دہشت گردی کا منصوبہ ناکام ھوا لیویز اسکواڈ کے 4 اہلکاروں کیلئے ڈی جی لیویز بلوچستان اور ڈپٹی کمشنر نے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کرتے ھوئے انکی کار کردگی کی تعریف کی ہے جسمیں نصیر احمد مینگل خالد اور دو دیگر شامل ہیں۔