|

وقتِ اشاعت :   November 17 – 2016

کوئٹہ : زائرین کی آ ڑ میں انسانی سمگلنگ کی کو شش نا کام ایف آئی اے نے 30سے زائد افرد علمدار روڈ سے گر فتار کر لیا، تاہم ان افراد کو بھیجنے وا لے سمگلر کے بارے میں کچھ معلو م نہیں ہو سکا ایک ذرائع کے مطابق ایف آ ئی ئے کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ایک گروہ زئرین کی آ ڑ میں انسانی سمگلنگ کے دھندے میں ملو ث ہے ، یہ گرو ہ ایران او رعراق جا نے والے زائرین کے ساتھ یورپ جانے کے خو ہشمند افراد کو زائرین بنا کر ایران لے جا رہاہے ، اس اطلاع پر ایف آئی اے حکام علمدار روڈ کے بنگش اما م بارہ اور قندھا ری اما م میں مقیم 30افراد کو گر فتار کر لیا ، گرفتار افراد زائرین کے ساتھ ایران اور ترکی کے راستے یو نا ن جا نے والے تھے ایف آئی اے مذکورہ افراکو گرفتار کر لیا تاہم ان کو یورپ بھیجنے والے انسانی سمگلر گرفتار نہیں ہو سکے ، ایف آئی اے حکام بھی ان سمگلر وں کے بارے میں کچھ بتانے سے گر یزی ہیں ، ایف آئی اے حکام کے مطابق وہ اس سلسلے میں گر فتار شرہ گان سے پو چھ گچھ کر رہے ہیں، ان کی تحقیقات کی روشنی میں مز ید کا روائی کر یں گے ۔