کوئٹہ: تر بت کو ہلو حب میں سیکورٹی فورسز کی کا روئیو ں میں خضدا میں اسلحہ ، گولہ بارو د برآمد مستو نگ کی تحصیل دشت سے لا پتہ شخص کی لعش برآمد کچ میں فائرنگ سے ایک شخص جا ں بحق ڈیرہ بگٹی میں بارو دی سرنگ دھما کے میں دو مو یشی ہلا ک ہو گئے ، حب میں ایف سی کی گاڑی الٹنے سے 9اہلکا ر زخمی ہو گئے، نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا ،آواران سے اغواء پو لیس اہلکار بازیا ب تفصیلات کے مطابق،بلوچستان کے علاقے تربت اور کوہلو میں سیکورٹی فورسز نے دو مختلف کارروائیوں میں سڑک کنارے نصب بم برآمد کرکے ناکارہ بنانے کے علاوہ بڑی تعداد میں اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔ جبکہ حب سے سنگین وارداتوں میں ملوث دو مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایف سی ترجمان کے مطابق ضلع کیچ(تربت) کے علاقے تمپ میں ایف سی نے مند جانے والے راستے پر نصب دیسی ساختہ بم برآمد کرلیا جسے بم ڈسپوزل ٹیم نے دھماکے سے ناکارہ بنادیا۔ ایک اور کارروائی مند میں کی گئی جس میں ایف سی اور حساس ادارے نے مشترکہ طور پر حصہ لیا۔ کارروائی کے دوران کالعدم علیحدگی پسند تنظیم بلوچ لبریشن فرنٹ کے ٹھکانے سے بڑی تعداد میں اسلحہ گولہ و بارود برآمد کای گیا۔ قبضے میں لئے گئے اسلحہ میں تین راکٹ لانچر، ایک لائٹ مشین گن، تین رائفلیں ، دیسی ساختہ بم میں استعمال ہونے والے آلات ،بارودی مواد شامل ہیں۔ کارروائی کے دوران 150کلو گرام افیون اورنشہ آور انجکشنز بھی برآمد کئے گئے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔علاوہ ازیں کوہلو کے علاقے میوند میں ایف سی اور حساس دارے نے کالعدم تنظیم کے کماندر کے گھر پر چھاپہ مارا ۔ کارروائی کے دوران چار کلوشنکوف ، چار رائفلیں اور سینکڑوں کارتوس برآمد کئے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔ ادھر حب کے علاقے ساکران میں بھی ایف سی اور حساسد ادارے نے خفیہ اطلاع پر مشترکہ کارروائی کی اور سنگین وارداتوں میں ملوث دو مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ایف سی ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان پولیس ٹیم اور سیکورتی فورسز پر حملوں، بینک ڈکیتی اور اغواء برائے تااوان کی وارداتوں میں ملوث تھے ۔ ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش شروع کردی گئی،کوئٹہ سے چند روز قبل لاپتہ ہونے والے شخص کی لاش مستونگ کی تحصیل دشت سے مل گئی۔ لیویز کے مطابق بولان کا رہائشی مغل خان ولد محمد رمضان سالانی اپنے رشتہ دار کے ہمراہ کوئٹہ کے علاقے گاہی خان چوک آیا تھا ۔ چار روز قبل رشتہ کے گھر گھر سے نکلا اور اس کے بعد لاپتہ ہوگیا۔ گزشتہ شب مغل خان کی لاش تحصیل دشت میں اللہ بادشاہ ہوٹل کے قریب ایک باغ میں درخت سے لٹکی ہوئی حالت میں ملی ۔ مقتول کے گلے میں پھندے کے نشانات ہیں ۔ لاش سول اسپتال کوئٹہ میں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ واقعہ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔اہلخانہ کے مطابق ان کی کسی سے دشمنی یا تنازع نہیں،بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کی دوپہر تمپ کے علاقے نظرآباد میں موٹرسائیکلوں پر سوار آٹھ نامعلوم مسلح افراد نے منظور احمد ولد غلام نبی سکنہ گل آباد تمپ کو گولیوں کو نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں منظور احمد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی کے قریب پٹ فیڈر میں زیر زمین بچھائی گئی بارودی سرنگ پر مویشیوں کا ریوڑ چڑھ گیا جس سے دھماکا ہوا اور دو بھیڑیں ہلاک ہوگئیں،ضلع آوران سے پانچ روز قبل اغواء ہونے والے پولیس اہلکار کو بازیاب کرالیا گیا ،اے ایس آئی عبدالوحید خضدار کی تحصیل نال میں تعینات تھا۔ انہیں گیارہ نومبر کو آوران کے علاقے مشکے میں جوری کے مقام سے نامعلوم افراد نے اس وقت اغواء کرلیا جب وہ چھٹی پر اپنے گھر مشکے جارہا تھا۔ بدھ کو لیویز اور سیکورٹی فورسز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مغوی پولیس اہلکار کو مشکے بازار سے بازیاب کرالیا ۔