چمن: پاک افغان سرحد کے قریب پولیس نے ایک بس سے خاتون کے بھیس میں سفر کرنے والے ایک غیر ملکی کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چمن مال روڈ پر واقع ڈی کمپلیکس کے سامنے سے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کیا ہے جو خواتین کے لبادے میں ملبوس تھا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: نادرا آفس میں داخل ہونے والا برقع پوش نوجوان گرفتار
ڈی پی او ساجد مہمند کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے مال روڈ کے قریب لگائے ناکے پر دوران تلاشی ایک مسافر گاڑی سے مشکوک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جو برقع میں ملبوس تھا۔ مشکوک شخص کا تعلق افغانستان کے صوبے ہلمند کے علاقے ناد علی سے ہے، گرفتار شخص کے قبضے سے افغانستان کے دستاویزات بھی برآمد ہوئے ہیں جب کہ ملزم کوئٹہ جانے کی کوشش کررہا تھا۔ مشکوک شخص کو تفتیش کےلیے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا ہے۔