|

وقتِ اشاعت :   November 19 – 2016

چاغی : انسپکٹرجنرل فرنٹیئرکور بلوچستان میجرجنرل شیر افگن نے کہاہے کہ دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملا دینگے ،بلوچستان میں امن اومان کو خراب کرنے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہیں کالعدم تنظیمیں عوام کے تعاون سے غیر فعال ہوچکے ہیں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز چاغی کے دورے کے موقع پر قبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس سے قبل آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل شیرافگن نے چاغی کا دورہ کیا اورقبائلی عمائدین سے ملاقات کی میجر جنرل شیرافگن کا ایف سی 56ونگ کے دورے کے موقع پر کمانڈنٹ دالبندین رائفلز عمران شفیع،اور لیفٹنٹ کرنل ارشد حسین بلوچ نے استقبال کیا ۔ اس موقع پر ایف سے کے جوانوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا اور ایف سی 56ونگ میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا ۔ آئی جی ایف سی میجر جنرل شیرافگن نے چاغی قبائلی عمائدین سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چاغی ایک پر امن علاقہ ہے اور معدنی وسائل سے مالہ مال ہے اور سی پیک سے بلوچستان کو کافی فائدہ ہوگا ۔انہوں نے کہا بلوچستان میں کالعدم تنظیموں کو بھارت سپورٹ کر رہے تھے مگر عوام کے تعاون سے اب یہ تمام کالعدم تنظیمیں غیر فعال ہوچکے ہیں اور بلوچستان کے تمام سر حدی علاقوں میں سیکیورٹی سخت کر دئیے ہیں اور دہشت گردوں کی قمر توڑ دی ہے سانحہ کوئٹہ پی ٹی سی میں بھارت ملوث تھا۔مگر ہم دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دینگے اور بلوچستان میں امن اومان کو برقرار رکھنے کے لیئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں انہوں نے ایف سی کو ہدایت کی ہے چاغی عوام کے جان ومال کی تحفظ کو یقینی بنائی جائے تاکہ یہاں پر امن اومان برقرار رہے میر دورے کا مقصد صرف اور صرف چاغی کے عوام کے لیے تھا ۔اور بلوچستان کے حالات کو خراب کرنے میں بھارت ملوث ہیں اور ملک دشمنوں کے عزائم کھبی بھی کامیاب نہیں ہونگے ۔اور انکا کہنا تھا ایف سی نے بلوچستان میں بہت سے اسکولز کھولے ہیں تعلیم کو فروغ دینے کے لیے تاکہ بلوچستان کے ہر چھوٹے بڑے شہر اور خصوصا دیہاتی علاقوں میں تعلیم عام ہوں تعلیم کے ذریعے ہم دنیا بھر سے مقابلہ کر سکتے ہیں تعلیم حاصل کرنا انتہائی ضروری ہے ۔اس موقع پر ڈسڑکٹ چیئر مین داود خان نوتیزئی ،سردار شاہ معمود خان سنجرانی ،سردار غیاث درانی ،ملک کریم داد محمد حسنی ودیگر قبائلی عمائدین موجود تھے ۔