پنجگور : پنجگور پچاس بیڈڈ ہسپتال میں مسلسل چوری کی وارداتیں نا معلوم افراد دیواریں بھی توڑ کر گئے متعلقہ ادارے خاموش تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے خدابادان میں کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی پچاس بیڈڈ ہسپتال عدم توجہی کا شکار ہے جس کی وجہ سے شر پسند افراد کبھی ہسپتال کے کھڑکی دروازے اور پنکھے چوری کرکے لے جاتے ہیں تو کھبی دیواریں توڑ دی جاتی ہیں گزشتہ روز نا معلوم افراد نے ہسپتال کی دیوار کوتین مختلف جگہوں سے نقصان پہنچایا زرائع کے مطابق ہسپتال میں اب تک تین سے زائد مرتبہ چوری کی وارداتیں ہوئیں اور اس کی کھڑکی دروازے اور پانی ٹینکی بھی چوری کرکے لے گئے اور اب بیرونی دیوار کو بھی نقصان پہنچانا شروع کردیا گیا ہے زرائع کے مطابق ہسپتال کا تمام کام ٹھیکدار نے مکمل کرکے محکمہ صحت کو ہینڈ اور کردیا ہے اس کے باوجود ہسپتا ل کی دیکھ بال اور حفاظت کے لیے کوئی مناسب بندوبست نہیں کیا جارہا ہے جس سے کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی یہ خوبصورت ہسپتال چور اور شرپسند افراد کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے عوامی حلقوں محکمہ صحت اور دیگر زمہ داروں سے مطالبہ کیا کہ وہ ہسپتال میں سیکورٹی کا مناسب بندوبست کریں تاکہ اس قومی اثاثے کو محفوظ بنایا جاسکے دریں اثنا جب اس حوالے سے میڈیا کے نمائندوں نے ٹھکیدار سے رابط کیا تو ٹھکیدار نے ہسپتال کی زمہ داری لینے سے انکار کیا اور کہا کہ میں نے ہسپتال کا تمام کام مکمل کرکے محکمہ صحت کے حوالے کردیا ہے اور میں کسی نقصان کا زمہ دار نہیں ہوں اگر کوئی شخص سامان اٹھا کر لے جائے یا کوئی اور نقصان پہنچائے تو اس سے میرا کوئی تعلق نہیں ہوگا ۔