|

وقتِ اشاعت :   November 20 – 2016

خضدار : ڈویژنل ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو قلات ڈویژن کا اجلاس زیر صدارت کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی منعقد ہوا اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر قلات ڈویژن ممتاز احمد بلوچ ،ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمان بلوچ وزیر اعظم سیکٹریٹ پولیو سیل کا نمائندہ ڈاکٹر شفیع دانش ، ،و دیگر بھی موجود تھے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈویژنل سطح پر کمشنرسیکرٹریٹ خضدار میں کنٹرول روم قائم کیا جائے گا اور غیر تسلی بخش کارکردگی دکھانے والے والے ذمہ داران کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی اور ہر مہم سے پہلے اور مہم کے بعد ماہانہ کارکردگی اجلاس منعقد کیا جائے گا کمشنر قلات ڈویژن نے کہا کہ قلات ڈویژن میں انسداد پولیو مہم کے دوران حفاظتی قطروں سے محروم رہ جانے والے بچوں کے لئے خصوصی مہم کا انعقاد کیا جائے گا کمشنر قلات ڈویژن نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران بہتر کارکردگی دکھانے والے آفیسران اور عملے کو تعریفی اسناد اور نقد انعام بھی دیں گے ضلع خضدار میں پولیو مہم کا آغاز 23تا26 نومبرتک ہوگا اس دوران ایک لاکھ چالیس ہزار سات سو دو بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائیں جائیں گے جس کے لئے 390موبائل ٹیمیں گھر گھر جاکر بچو ں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے اور اس دوران پولیومہم میں حصہ لینے والے ٹیموں کے کام کا جائزہ لینے اور مدد کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر خضدار کی طرف سے یونین کونسل سطح پر مانیٹرز کو ذمہ داری دی جائیگی جو مہم کے دوران اپنی رپورٹس ڈی سی کو پیش کریں گے اور دوران مہم درپیش آنے والے مسائل کو حل کریں گے کمشنر قلات ڈویژ ن نے کہا کہ اس قومی مہم میں علماء کرام سیاسی وسماجی تنظیمیں بلدیاتی نمائندے قبائلی عمائدین این جی اوز الیکٹرانک پرنٹ میڈیا وابستہ صحافی برادی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔