|

وقتِ اشاعت :   November 21 – 2016

وڈھ : وڈھ قبائلی رہنما کے اغوا کے خلاف احتجاج قومی شاہراہ اور وڈھ بازار مکمل بند بازار اور قومی شاہراہ کے بند ہونے کی وجہ سے شہریوں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا رات گئے3بجے ڈپٹی کمشنر خضدار سے مذاکرات مغوی کے بازیابی کے یقین دہانی کے بعدلواحقین نے احتجاج ختم کی تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی شام کلی براہمزائی کے مقام پرلواحقین کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے قومی شاہراہ پر ہوٹل سے قبائلی رہنما ٹکری علی بخش مینگل کو تشدد کے بعد اپنے ساتھ لیکر گئے مغوی کے اغوا کے بعدان کے خاندان نے احتجاجا کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند کردیا روڈ بند ہونے کی وجہ سے روڈ کے دونوں اطراف گاڈیوں کی لمبی لائینں لگ گئی تاہم رات گئے ڈپٹی کمشنر خضدار حاجی سہیل الر حمن کے یقین دہانی کے بند روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دی تاہم اتوار کے روز مغوی کے رہائی کیلئے بی این پی کے اعلان پر وڈھ بازار مکمل طور پر بند رہابازار صبح سے شام تک بند ہونے کی وجہ سے دور داراز علاقوں سے آنیوالی شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا آخری اطلاعات تک لواحقین اور ڈپٹی کمشنر خضدار کا وڈھ میں مذاکرات جاری تھا۔