نوشکی: فارماسٹس ایسوسی ایشن کے رہنما ؤں ڈاکٹر سمیع اللہ ،ڈاکٹر جاوید الحق ،ڈاکٹر جعفر مینگل نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ صوبائی حکومت اور محکمہ صحت فارماسٹس کے چارٹر آف ڈیمانڈ نوٹس پر عمل نہ کرکے ملازمین کو سٹرکوں پر لانے پر مجبورکیا جارہا ہے ،انہوں نے کہا کہ فارماسٹس ملازمین کے ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس ،فورٹائر سروس سٹرکیچر ودیگر مسائل تا حال حل نہ ہوسکے ،انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز انتظامیہ نے فارماسٹس ملازمین کے پرامن احتجاج کے موقع پر ملازمین کو تنگ کرنے کی شدید الفا ظ میں مذمت کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہم اپنے قائدین کے ہر آواز پر لیبک کہیں گے اور اپنے حق کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ،انہوں نے کہا کہ حکومت اور محکمہ صحت فوری طورپر فارماسٹس کے ملازمین کے مظالبات حل کریں بصورت دیگر شدید احتجاج پر مجبور ہونگے ۔