|

وقتِ اشاعت :   November 22 – 2016

قلات : گیس اور بجلی عوام کا بنیادی حق ہے قلات کے عوام کو ان کے بنیادق حقوق سے محروم رکھنا انسانی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے عوامی نمائندے خود تو سرکاری و سائل استعمال کرکے اپنی زندگی بہتر گزارتے ہیں جبکہ عوامی طاقت سے ایوانوں تک پہنچنے والوں نے قلات کے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا قلات کے مظلوم عوامی حلقوں نے عدلیہ اور فوجی سپہ سالار سے مسائل کو حل کرنے کیلئے از خودڈ نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی سالوں سے عوام اپنے بنیادی حقوق کے حصول کیلئے صدائے احتجاج رہے ہیں جن میں خصوصاً گیس کی عدم فراہمی سمیت بجلی، روز گار اورعلاقے کی ترقی کے مسائل شامل ہیں لیکن ہزار بار احتجاج کے باوجود نہ گیس حکام نہ واپڈا اور نہ ہی عوامی ووٹ سے اقتدار کے ایوانوں تک پہنچنے والوں نے شنوائی کی اور نہ ہی ان مسائل کو حل کرنے کیلئے کوئی کردار ادا کی عوامی حلقوں کے مطابق عوامی نمائندے خود تو سرکاری وسائل استعمال کرتے ہیں بڑے بڑے بنگلوں میں رہتے ہیں لیکن یہاں کے عوام کے دُکھ اور تکلیف کا انہیں کوئی احساس نہیں لہٰذا عوامی حلقوں نے چیف جسٹس پاکستان اور جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ قلات کو گیس فراہم کیا جائے۔