مچھ: میونسپل کمیٹی مچھ کے کونسلرنعمت اللہ ساتکزئی نے گورنمنٹ بوائز مذل سکول کلی گل خان مچھ میں ضلعی تعلیمی آفیسر کی جانب سے سنیئر ایس ایس ٹی اور سینئر اساتذہ کے ہوتے ہوئے جوئیر استاتذہ کے بطور ہیڈ ماسٹر تعنیاتی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ٹیچر ایک سازشی ہے جس نے تعلیمی ادارے کے نظام کو درہم برہم اور اساتذہ کو آپس میں دست گریبان کردیا ہے ضلعی تعلیمی آفیسر ان کو مذکورہ ٹیچر سے متعلق اپنے اور بچوں کے والدین کے تحفظات سے آگاہ کردیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ گورنمنٹ مذل سکول کلی گل خان تحصیل مچھ میں ضلعی تعلیمی آفیسر کی جانب سے سینئر ایس ایس ٹی اور سینئر اساتذہ کے ہوتے ہوئے جونیئر اساتذہ کو بطور ہیڈ ماسٹر تعیناتی کو عمل میں لائی گئی ہے جو سمجھ سے باہر ہے اور سینئر ایس ایس ٹی اور اساتذہ کے ساتھ ناانصافی حق تلفی کی مترادف ہے انھوں نے کہا کہ اسکول کا نظم و نسق بہترین طریقے سے چل رہا ہے اور اساتذہ محنت و لگن کے ساتھ بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں حالیہ دنوں ضلعی تعلیمی آفیسر نے ایک جونیئر اساتذہ کو سینئر پر فوقیت دے کر اسکول کے اساتذہ کو آپس میں دست گریبان کردیا ہے جبکہ کے اس ٹیچر کے تعیناتی کو علاقے کے معززین والدین نے بھی مسترد کردیا ہے مذکورہ ٹیچر نے پہلے بھی اسکول میں بطور ہیڈ ماسٹر اساتذہ کو دست گریبان کیا اور اس کے بعد ٹیچرز یونین کی مداخلت کے بعد مذکورہ ہیڈ ماسٹر کو ہٹاکر سینئر اساتذہ کو زمہ داری دی گئی بحیثیت کونسلر ضلعی تعلیمی آفیسر کی اس تعنیاتی کو مسترد اور سینئر اساتذہ کے حق تلفی کی مذمت کرتا ہو ں اور سیکرٹری تعلیم ڈائریکٹر تعلیم اسکولز بلوچستان ودیگر حکام بالا سے مطالبہ کرتاہوں کہ سینئر اساتذہ کے حق میں فیصلہ کرے تاکہ اسکول ہذا میں تعلیمی سرگرمیاں احسن طریقے سے چل سکیں بصورت دیگر ضلعی تعلیمی آفیسر کیخلاف احتجاج کیا جائیگا۔