گوادر: چین کے شہر پویانگ کے ایگزیکٹو میئر بیس رکنی وفد کی سربراہی میں گوادر آمد، گوادر اور پویانگ کے درمیان سسٹر سٹی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط، تجارت اور زراعت کے شعبہ میں دلچسپی ظاہر کی، چیئرمین گوادر پورٹ سے تبادلہ خیال اور بریفنگ لی، تفصیلات کے مطابق عوامی جمہوریہ چینکے شہر پویانگ کے ایگزیکٹو،گزشتہ روز بیس رکنی وفد کے ہمراہ گوادر پہنچ گئے، گوادر ایئر پورٹ پر چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی میر دوستین خان جمالدینی ، چیئرمین میونسپل کمیٹی گوادر عابد رحیم سہرابی اور دیگر حکام نے ان کا پرتباک استقبال کیا، وفد نے گوادر پورٹ کادورہ کیا، جہاں پویانگ سٹی اور گوادر سٹی کے درمیان مس وانگ زیون اور چیئرمین عابد رحیم سہرابی کے سسٹرسٹی کا مفاہمتی یاداشت پردستخط کر دی ، وفد گوادر پورٹ اتھارٹی کے ہیڈ آفس پر پہنچے، جہاں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسٹور قاضی نعمت اللہ بلوچ نے ان کا استقبال کیا، گوادر پورٹ اتھارٹی ہیڈ آفس میں چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی میر دوستین خان جمالدینی اور پویانگ کے ایگزیکٹو ڈپٹی میئر میڈم وانگ زیون کے درمیان تبادلہ خیال ہوا ، اس موقع پر چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی میر دوستین خان جمالدینی نے کہا ہے کہ فریقین مستقبل میں مزید نشست جاری رکھیں گے، پویانگ اور گوادر کے مابین بہت سارے پروجیکٹ شروع کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ گوادر اور پویانگ کے درمیان مفاہمتی دستخط اہمیت رکھتا ہے، چیئرمین جی پی اے نے ڈپٹی میئر کو بلوچستان کے دوسرے بڑا شہر تربت میں زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے کردار ادا کرنے کو کہا ہے ، اس موقع پر پویانگ کے ایگزیکٹو ڈپٹی میئر میڈم وانگ زیون نے گوادرمیں سرمایہ کاری کرنے پر گہری دلچسپی کا اظہار کیا، اور انہوں نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کرنے کو تاریخی کہا ہے فریقین نے ایک دوسرے ساتھ بھر پور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق ہوا، بعد ازاں چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی نے اپنی ٹیم کا تعارف کرایا اور چینی وفد کو ڈی جی پی اینڈ ڈی منیر جان نے گوادر پورٹ اور گوادر پورٹ فری زون کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی، جبکہ میڈم وانگ زیون نے ویڈیو کلپ کے ذریعے پویانگ شہر اور اس کی تمام سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی