|

وقتِ اشاعت :   November 24 – 2016

کوئٹہ+ڈیرہ مراد جمالی: ضلع سبی کے علاقے سانگان میں مسلح افراد نے دس افراد کو اغواء کر لیا، دو مغویوں کی لاشیں برآمد، ڈیگاری کے علاقے سورینج سے دوکانکنوں کو اغواء کر لیا گیا جن کا تعلق کے پی کے علاقے دیر اور شانگلہ سے بتایا جاتا ہے، فورسز کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کا ایک رکن ہلاک، تربت اور سبی میں دو بم دھماکے ،آمدہ اطلاعات کے مطابق ضلع سبی کے علاقے سانگان کے قریب سے نامعلوم مسلح افراد جو جدید اسلحہ سے لیز تھے 10افراد کو اغواء کرکے قریبی پہاڑیوں میں لے گئے ان میں سے 2افراد کی لاشیں قریبی پہاڑوں سے ملی جن کی شناخت امام داد اور جان محمد کے نام سے ہوئی باقی 8مغویوں کو رہا کردیا گیا ۔قتل ہونے والے دونوں افراد کا تعلق سانگان سے بتایا جاتاہے پولیس اور لیویز نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ،اسٹاف رپورٹر کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو، نصیرآباد اور کیچ میں ایف سی اور حسا س اداروں نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دران کالعدم تنظیم کے ایک رکن کو ہلاک کردیا۔ بڑی تعداد میں اسلحہ کے علاوہ سڑک کنارے نصب بم بھی برآمد کرکے ناکارہ بنادیا گیا۔ ایف سی ترجمان کے مطابق ضلع کوہلو کے علاقے کاہان میں ایف سی اور حسا س ادارے نے کالعدم تنظیم کے ارکان کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم علیحدگی پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کا ایک رکن مارا گیا۔ ملزم کے قبضے سے کلاشنکوف برآمد ہوئی۔ ایک اور کارروائی ضلع ڈیرہ بگٹی سے ملحقہ ضلع نصیرآباد کی تحصیل چھتر کے علاقے شیرانی اور ہوتی میں کی گئی اور زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ و گولہ برآمد کیا گیا۔ اسلحہ میں 101عدد 82ایم ایم مارٹر گولے بمعہ پرائمرز ،99عدد مارٹر فیوز شامل ہیں تاہم کارروائی کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔ ادھر تربت کے علاقے ایئر پورٹ روڈ پر ایف سی نے سڑک کنارے نصب بم برآمد کرکے ناکارہ بنادیا۔ دس کلو سے زائد وزنی بم پلاسٹک کے کین میں چھپایا گیا تھا،سبی میں تھانہ سٹی کی حدود سبزی منڈی کے قریب دیوار کے ساتھ نصب کریکر بم کا دھماکا ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ،نصیرآباد کے علاقے میر حسن کے علاقے سڑک کے کنارے نصب 25کلو دھماکہ خیز مواد بر آمد پولیس نے تخریب کاری کی کوشیش کو ناکام بنا دیا علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی پولیس نصیرآباد ملک محمد فاروق لہڑی کو خفیہ اطلاع ملی کہ میر حسن کے علاقے میں سڑک کے کنارے دھماکہ خیز مواد نصب ہے جس پر ڈی ایس پی نصیرآباد سرکل نصیب اﷲ کھوسہ نے بھاری پولیس نفری کے ہمراہ علاقے کو گھیرے میں لیکر میر حسن کے علاقے شہید کے قریب سڑک کے کنارے نصب 25کلو دھماکہ خیز مواد بر آمد کرلیا جس کو بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم نے ناکارہ بنا دیا جس سے علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا ہے پولیس کے مطابق تخریب کاری کی بڑی کوشیش کو ناکام بنا دیاگیا ہے سڑک کے کنارے نصب 25کلو ریمورٹ کنڑول دھماکہ خیز بر آمد کیا گیا ہے مذکورہ سڑک سے چھتر ودیگر نواح کے علاقے کو جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ کا رش رہتا ہے ،نامعلوم افراد نے ضلع تربت میں ائیر پورٹ روڈ پر سڑک کے کنارے ریموٹ کنٹرول بم نصب کیا ہوا تھا بروقت اطلاع ملنے پر بم اسکواٹ نے بم کو ناکارہ بنا دیا اور علاقے میں دہشتگردی کی کوشش ناکام بنا دی ۔