ڈیرہ مراد جمالی: نصیرآباد کے علاقے پولیس تھانہ نوتال کے گوٹھ سعید خان بگٹی سے اغواء ہونے والا دس سالہ طالب علم چھ روز گزرنے کے باوجود پولیس بازیاب نہ کراسکی ایس ایس پی پولیس نصیرآباد نے رپورٹ طلب کر لی والدین کو غشی کے دورے کھانا پینا بند کردیا گھر میں صف ماتم مقدمہ درج نہ ہو سکا تفصیلات کے مطابق دس سالہ طالب علم مغوی میوہ خان بگٹی کے ورثاء کے مطابق چھ روز قبل مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دس سالہ طالب علم میوہ خان بگٹی کو اغواء کر لیا تھا جس کے اغواء کی تحریری رپورٹ پولیس تھانہ نوتال میں دی گئی لیکن چھ روز گزرنے کے باوجود پولیس نے نہ تو مغوی کو بازیاب کیا ہے اور نہ ہی مقدمہ درج کیا ہے جس کی وجہ سے والدین ورثاء کو غشی کے دورے پڑ رہے ہیں چھ روز سے کھانا پینا بند کررکھا ہے گھر میں صف ماتم ہے ایس ایس پی پولیس نصیرآباد نے رپورٹ طلب کر لی والدین کو غشی کے دورے کھابا پینا بند کردیا گھر میں صف ماتم مقدمہ درج نہ ہو سکا رابطہ کرنے پر ایس ایس پی پولیس نصیرآباد ملک محمد فاروق لہڑی نے بتایا کہ دس سالہ مغوی طالب علم میوہ خان بگٹی کے اغواء کے واقعہ میرے علم میں ہے جس کی مکمل چھان بین کی جارہی ہے واقعہ کی مکمل رپورٹ طلب کر لی گئی ہے مقدمہ درج کرنے میں غفلت برتی گئی تو ایس ایچ او نوتال ودیگر ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے گی ۔