ڈیرہ مرادجمالی: ڈیرہ مراد جمالی سٹی پولیس تھانہ اور پولیس لائن کے قریب قومی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے حوالدار سکندر خان رخشانی کو شہید کردیا اور فرار ہوگئے واقعہ کے بعد ورثاء اور پولیس اہلکاروں نے احتجاجا قومی شاہراہ پر نعش رکھ کر قومی شاہراہ کو بلاک کردیا جس کی وجہ سے دونوں اطراف سے ٹریفک معطل ہوگئی ہے مظاہرین ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق نصیرآباد پولیس کے حوالدار سکندر خان رخشانی کو نامعلوم مسلح افراد نے سٹی پولیس تھانہ اور پولیس لائن کے قریب قومی شاہراہ پر ٹارگیٹ کلینگ کا نشانہ بناتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کر کے شہید کردیا اور ملزمان سرے عام فرار ہوگئے واقعہ کے بعد شہید پولیس اہلکار کے ورثاء اور پولیس اہلکاروں نے احتجاجا قومی شاہراہ پر نعش رکھ کر دو گھنٹوں تک قومی شاہراہ کو بلاک کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے دونوں اطراف سے ٹریفک معطل ہوگئی ہے مظاہرین نے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا واضع رہے کہ ایک ہفتہ قبل 09نومبر کو بھی نا معلوم مسلح افراد نے دو پولیس اہلکاروں کو ٹارگیٹ کلینگ کا نشانہ بنایا تھا جن اب تک بھی ملزمان گرفتار نہیں کیئے گئے ہیں جبکہ شہید حوالدار سکندر خان رخشانی کی نماز جنازہ پولیس لائن ڈیرہ مراد جمالی میں ادا کی گئی جس میں ڈی آئی جی پولیس نصیرآباد شرجیل کریم کھرل سمیت سیاسی سماجی شخصیات بلدیاتی نمائندوں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت ۔