اسلام آباد: بلوچستان میں سی پیک کی حفاظت کیلئے ایک اور ایف سی ہیڈ کوارٹر بنانے کا فیصلہ، نجی ٹی وی بول کے مطابق وفاقی حکومت نے اقتصادی راہداری کی حفاظت کیلئے بلوچستان میں ایک اور نیا ایف سی ہیڈ کوارٹر بنانے کا فیصلہ کیا ہے صدر مملکت ممنون حسین نے ایف سی ہیڈ کوارٹر کے قیام کی منظوری دیدی۔