اوتھل: محکمہ ء جنگلات لسبیلہ اورٹمبرمافیا کی ملی بھگت سے لسبیلہ میں جنگلات کی کٹائی عروج پر۔کئی قیمتی اورنایاب درخت کاٹ کر آراء مشینوں اورسندھ فروخت کیئے جاتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ضلع لسبیلہ میں محکمہ ء جنگلات کے چند کرپٹ آفیسران اورٹمبرمافیا کی ملی بھگت سے لسبیلہ میں جنگلات کی کٹائی کا کام عروج پرہے ۔کئی بیش قیمتی اورنایاب درخت کاٹ کرآراء مشینوں ،اندرون لسبیلہ لکڑی کے بیوپاریوں اورسندھ کے علاقوں میں فروخت کیئے جاتے ہیں ۔لسبیلہ میں جنگلات کی کٹائی پر انتطامیہ کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے اوراس سے کئی سوال جنم لے رہے ہیں ۔واضح رہے ضلع لسبیلہ ایک سرسبزاورشاداب علاقہ ہے ہرسال ضلعی انتظامیہ اورمختلف این جی اوزکی جانب سے لسبیلہ میں شجرکاری مہم کا بھی آغازکیا جاتا ہے اورلاکھوں درخت لگانے دعویٰ بھی کیا جاتا ہے لیکن افسوس کہ محکمہ ء جنگلات لسبیلہ کے چندمفادپرست آفیسر اپنی جیبیں بھرنے کی خاطرلسبیلہ کے درخت کاٹ کر اس کی خوبصورتی کو تباہ وبربادکررہے ہیں ۔عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ محکمہ ء جنگلات کے حکام بالیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ جنگلات کی کٹائی پرفوراً پابندی عائد کی جائے اور ٹمبرمافیا اورجنگلات کے مفادپرست آفیسران کے خلاف فوری ایکشن لیاجائے۔