کوئٹہ : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوئٹہ جناب راشد محمود نے بیوی کے مقدمہ قتل میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید بامشقت اور مقتولہ کی اہل خانہ کو 3لاکھ روپے ہرجانہ کی ادائیگی کی سزاسنادی تاہم کیس میں نامزد خواتین کو عدم ثبوت کی بناء پر بری کرنے کے احکامات صادر کئے گئے۔ استغاثہ کے مطابق ملزم مشتاق احمد اعوان پرالزام تھاکہ انہوں نے سال 2014میں گلے میں پندہ ڈال کر اپنی بیوی شائستہ قول کو قتل کردیاتھا اس سلسلے میں پولیس نے ملزم مشتاق احمد اعوان ،ان کی بہن اور والدہ کیخلاف مقدمہ درج کرکے چالان عدالت ہذا میں پیش کردیاتھا گزشتہ ر وز معزز عدالت نے ملزم مشتاق احمد اعوان کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید بامشقت اور مقتولہ کے لواحقین کو 3لاکھ روپے ہرجانہ کی ادائیگی کی سزاسنادی گئی ،عدم ا د ا ئیگی جرمانہ کی صورت میں ملزم کو مزید 6ماہ قید بھگتنا ہوگی تاہم کیس میں نامزد خواتین کو عدالت نے عدم ثبوت کی بناء پر بری کرنے کے بھی احکامات صادر کئے ۔