|

وقتِ اشاعت :   December 1 – 2016

اسلام آباد: قومی اسمبلی کو تحریری طورپر بتایا گیا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد امن وامان کو برقرار رکھنے کی ذمہ داری صوبائی حکومتوں کے پاس ہے ، بلوچستان میں سکیورٹی کی دیکھ بھال کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ملک میں وقتاً فوقتاً بم دھماکے جیسے واقعات کی بڑی وجہ افغان جنگ ہے حکومت ملک میں امن وامان کے قیام کیلئے اقدامات کررہی ہے آپریشن ضرب عضب اسی کی ایک کڑی ہے دہشتگردی کیخلاف گھیرا تنگ کردیا گیاہے اور ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ہوجائیگا بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزارت داخلہ نے سندھ پولیس کو بکتر بند گاڑیوں کے حوالے سے قومی اسمبلی کو تحریری طورپر بتایا کہ وزارت کی جانب سے سندھ پولیس کیلئے سربیا سے کوئی بھی بکتر بند گاڑی نہیں منگوائی گئی ہے نہ تو قومی خزانے کو نقصان پہنچا ہے اور نہ ہی اس کیخلاف کوئی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے جلد ویزے کے اجرائے کیلئے آن لائن سسٹم متعارف کروارہے ہیں جو تیرہ اکتوبر دو ہزار سولہ سے کام کررہا ہے بیرون ملک چوراسی پاکستانی مشن میں ریڈایبل پاسپورٹ ویزا پراجیکٹ ایم آر پی سسٹم قائم کیا ہے جو بیرون ملک مقیم نوے فیصد پاکستانیوں کو پاسپورٹ جاری کرتا ہے تاکہ ان کو کسی قسم کی بھی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے پارلیمانی سیکرٹری ثقلین شاہ بخاری نے ایوان کو بتایا کہ سی پیک میں تمام صوبے اور پسماندہ علاقے شامل ہیں سی پیک پر زیادہ تر منصوبے بجلی کے ہیں جس سے ملک میں بجلی کا بحران ختم ہوجائیگا اور دو ہزار اٹھارہ تک ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوجائے گی سی پیک پر بریفنگ دینے میں کوئی حرج نہیں لیکن اگر کچھ ممبران سی پیک سے متعلق منصوبے دیکھنا چاہتے ہیں تو وہ وزارت میں آکر دیکھ سکتا ہے سی پیک کا مغربی روٹ پچیس سو کلو میٹر طویل ہے جو چین کو گوادر تک ملاتا ہے پارلیمانی سیکرٹری فنانس نے ایوان کو بتایا کہ ملازمین کیلئے ہاؤس بلڈگ لون پر کوئی بھی سود نہیں ہے اور نہ کوئی انٹرسٹ ہے نعیمہ کشور نے کہا کہ یو این فنڈ کی مد میں جو کے پی کے کا حصہ تھا وہ پنجاب کو منتقل کئے گئے ہیں اس کی وجوہات کیا ہیں اور وفاقی حکومت کے پاس کوئی ایسا لائحہ عمل جس کے تحت یہ فنڈ صوبے کو دوبارہ واپس مل جائیں جس پر پارلیمانی سیکرٹری فنانس نے کہا کہ ایسے کوئی فنڈ جوکسی صوبے کیلئے ہوتے ہیں اگر وہ خرچ نہ ہوں تو پھر وہ ضائع ہوجاتے ہیں وہ فنڈز کسی دوسرے صوبے کو منتقل نہیں ہوتے جبکہ فنانس حکام نے تحریری طورپر ایوان کو بتایا کہ مالی سال دو ہزار چودہ سولہ کے دوران استخراج سرمایہ سے خام تیل کی صفائی کا شعبہ ، تجارت کان کنی کھدائی ، میٹرو کیمیکلز فارما سیوٹیکل سیمنٹ اور دھاتی مصنوعات کے شعبہ کو خصوصی طورپر نقصان پہنچا ہے اور اس نقصان کی بڑی وجہ عالمی معاشی بحران ہے جبکہ ملک میں بجلی کا بحران اور امن وامان کی صورتحال بھی شامل ہیں حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی اور طویل المعیاد سرمایہ کاری کیلئے کام کررہی ہے او جلد اس میں کامیابیاں بھی حاصل ہونگی سرمایہ کاری واپس لینے اور منافع کی واپسی پر کوئی پابندی نہیں کپڑے اور خوراک کے شعبوں ، ڈیری مویشی مرغبانی سے متعلقہ مشینری کی درآمد پر محصول کی شرح کم ہے ۔ وزیر مملکت بلیغ الرحمان نے کہا کہ نادرا کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے کام کیاجارہا ہے اور کچھ ایسے علاقوں میں جہاں کچھ شک پڑتا ہے ان لوگوں کو کہا جاتا ہے کہ آپ کسی بلڈ ریلیشن سے اپنی تصدیق کروادیں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے آن لائن شناختی کارڈ کا سسٹم متعارف کروایا جارہا ہے رواں سال اسلام آباد میں انتیس ہوائی فائرنگ کرنے والوں کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں اور وفاقی دارالخلافہ میں کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی