|

وقتِ اشاعت :   December 1 – 2016

کوئٹہ: حکومت بلوچستان14 ایسے کمپینوں اور اداروں کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے کہ وہ بغیر لائسنس کے ادویات کی تیاری اور فروخت میں ملوث پائے گئے ہیں کوالٹی کنٹرول اتھارٹی نے یہ تمام مقدمہ تیار کرتے ہیں اور ان کو مزید کارروائی کے لئے عدالت کے سپرد کر دیا گیا ہے اس سے قبل 44 مقدمات جن کا تعلق غیر معیاری جعلی ادویات سے ہے عدالت کو مقدمات روانہ ہو گئے واضح رہے کہ ڈرگ مافیا کو کھلی چھٹی دی گئی تھی کہ وہ جعلی اور غیر معیاری بلکہ بغیر رجسٹریشن کے ادویات پورے بلوچستان میں فروخت کرے اور گزشتہ دہائیوں سے ان مجرمان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی وزیراعلیٰ کی ہدایت پر صوبائی حکومت نے زبردست اقدامات اٹھائے ہیں جس کا مقصد معیاری ادویات کی تیاری اور فروخت اور مارکیٹنگ کو یقینی بنایا جائے اس سلسلے میں بورڈ کا ایک اجلاس آج کوئٹہ میں ہو رہا ہے جس میں مزید افراد اور ڈرگ کمپنیوں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیاجائے گا واضح رہے کہ گزشتہ وقتوں حکومت بلوچستان کے ڈرگ انسپکٹر حضرات اور اعلیٰ افسران نے درجنوں میڈیکل اسٹورز پر چھاپے مارے اور بڑی تعداد میں جعلی اور غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ ادویات برآمد کیں ہیں اور ان سب کے خلاف مقدمات درج کئے ہیں اس کے ساتھ صوبائی حکومت نے مقامی طور پر کمیٹیاں بنائی ہیں جن میں ایس ایچ او حضرات کو بھی رکن نامزد کیا گیا ہے