کوئٹہ: پنجاب میں تیار ہونے والے 24 مختلف کمپنیوں کا خوردنی تیل اور بناسپتی گھی مضر صحت اور غیر معیاری ہے حکومت پنجاب کے فوڈ اتھارٹی نے ایک اشتہار میں عوام الناس کو آگاہ کیا پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے حالیہ دنوں کو کنگ آئل اور اور گھی کے معیار کے جائزے کے لئے ایک سروے کیاگیا اور نمونہ جات اکٹھے کئے گئے لیبارٹری تجزیہ کی رپورٹ سے واضح ہوا کہ مندرجہ ذیل مصنوعات وٹامن اے کی غیر موجودگی اور کم درجہ سپو نیفیکیشن کی وجہ سے ناقص معیار کی حامل ہیں شان کو کوکنگ آئل شان بناسپتی سمارٹ کنولا کوکنگ آئل غنی کوکنگ آئل شاہ تاج کوکنگ آئل سویا سپریم کوکنگ آئل کشمیر کینولا آئل اور کوکو بناسپتی مزید برآں بد بودار مصنوعی ذائقوں کی ملاوٹ اور بلند شرح تیزابیت کی وجہ سے صوفی سن فلاور کوکنگ سویا سپریم بناسپتی اولیو پریمیئم کینولا آئل مومن کوکنگ آئل معیار بناسپتی مومن بناسپتی سلووی سپیشں اولیو آئل سیزن بناسپتی سن ڈراپ کوکنگ آئل تلو بناسپتی تلو کوکنگ آئل مان بناسپتی کسان ویجیٹیب گھی اور مالٹا بناسپتی انسانی صحت کیلئے مضر ہیں