|

وقتِ اشاعت :   December 1 – 2016

کوئٹہ : کوئٹہ کے اہم مقامات پر پیڈ پارکنگ اور شورومز کی شاہراہوں پر غیر قانونی پارکنگ کے باعث ٹریفک کا مسئلہ گھمبیر ہوتا جارہا ہے کوئٹہ میں عدالت روڈ کے کارنر پر موٹر سائیکل سٹینڈ کی پیڈ پارکنگ اور دوسری جانب شورومز کی غیر قانونی پارکنگ سے عدالت روڈ پر پیدل چلنا بھی محال ہوگیا ہے موٹر سائیکل سٹینڈ کیلئے کچہری میں ایک جگہ ہونے کے باوجود سڑک پر سٹینڈ لگا کر اسے پیڈ پارکنگ بنانا نا صرف غیر قانونی ہے بلکہ ٹریفک کیلئے بہت بڑا مسئلہ بن گیا ہے حتیٰ کہ عدالت روڈ پر پیدل چلنا بھی محال بن گیا ہے پیڈ پارکنگ والے بڑے دیدہ دلیری سے سڑک پر موٹر سائیکلیں کھڑی کرکے اپنے کاروبار میں مصروف ہیں جبکہ عدالت روڈ پر واقع گاڑی شورومز نے اپنی گاڑیاں سڑک پر کھڑی کرکے عام پبلک کیلئے پارکنگ کے جگہ پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں اور شورومز کی دیدہ دلیری کا یہ عالم ہے کہ عام عوام کو قریب گاڑی کھڑی کرنے بھی نہیں دیتے شورومز کی سڑک پر قبضے کے باعث عدالت روڈ پر قائم سرکاری دفاتر کے ملازمین ودیگر عام عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ اورعدالت عالیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ عدالت روڈ پر قائم موٹر سائیکل پیڈ پارکنگ اور گاڑی شورومز کے غیر قانونی قبضے کو ختم کرانے کیلئے فوری اقدامات کریں۔