چمن : جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری وڈپٹی چیئرمین مولاناعبدالغفورحیدری،سنیٹر مولانا عطاؤالرحمن ،صوبائی امیر مولانا فیض محمد ،ملک سکندرخان ایڈوکیٹ ،سید محمدفضل آغا ،مولانا محمدحنیف ،مولانا صلاح الدین ایوبی ،حاجی بہرام خان اچکزئی ،مولانا حافظ محمدیوسف ،مولانا عبدالکریم ،مولانا کمال الدین ،حاجی نوازخان کاکڑ ،مولانا عبدالخالق ، مولوی عبدالستار ،حاجی غوث اللہ اچکزئی ،مولانافتح محمد،قاری عبدالرحمن ذاکر ،قاری محمدعیسیٰ، حافظ عزیزاللہ عزیزی ودیگر نے جمعیت ضلع قلعہ عبداللہ کے زیراہتمام چمن عیدگاہ میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جمعیت کے قائدین کاتاریخی جدوجہد اوربڑھتی ہوئی مقبولیت لادین قوتوں کو کھٹک رہی ہے سوشلزم ،کیپٹلزم اورفحاشی ازم کا دورگزرگیا مستقبل اسلام پسندوں کاہے،جہاں قوم پرست پارٹی کے نمائندے کامیاب ہوئے ہیں وہاں بدامنی کاراج ہے،بھارت میں قوم پرست انتہاپسندمودی،امریکہ میں انتہاپسندٹرمپ،افغانستان میں کٹھ پتلی اشرف غنی ،کراچی میں ایم کیوایم اوربلوچستان میں برسراقتدارقوم پرست انتہاپسندپارٹیوں میں کوئی فرق نہیں سب ایک سکے کے دورخ ہیں پشتون قوم پرست پارٹی نے اقتدارحاصل کرکے سرکاری املاک پرقبضہ،لوٹ مار،کرپشن اورنااہلی میں ریکارڈقائم کیااسٹبلشمنٹ ملک کے بدخواہ قوم پرست پارٹیوں کوسپورٹ اورملک کے بہی خواہ مذہبی جماعتوں کودیوارسے لگارہی ہیانہوں نے کہاکہ سندھ حکومت نے این جی اوز اور مغرب کو خوش کر نے کے لیئے شریعت سے متصادم بل پاس کر کے آئین کیخلاف ورزی کی ہے ،سی پیک منصوبہ ملک کے ہی لیئے نہیں بلکہ پورے خطے کے لیئے بہترین مفاد میں ہے اس منصوبے کو کامیاب بنانے کے لیئے ہر پاکستانی کو اپنا کردار ادا کر نا ہوگا اور اسے متنازعہ بنانے والوں کا محاسبہ بھی سب کی ذمے داری ہے،انہوں نے کہاکہ امریکہ اورنیٹوافواج افغانستان میں ناکام ہوکربدترین شکست سے دوچارہوگئیں پاکستان نے اپنے دوست طالبان کوامریکی یلغارکے نتیجے میں صفحہ ہستی سے مٹاکرہندوستان کے ایجنٹوں کوافغانستان میں برسراقتدارلایا جس کے نتائج ہم آج بھگت رہے ہیں وہاں پاکستان کاجھنڈاجلایاجارہاہے پاکستان کے خلاف نفرت کے بیج بوئے گئے ملک بدامنی کی آگ میں جھل رہاہے انہوں نے کہاکہ سانحہ مستونگ،سانحہ کوئٹہ اورسانحہ پی ٹی سی جیسے المناک واقعات کے بعدقوم پرستوں کاحکومت سے چمٹ جاناباعث شرم اوراخلاقی شکست ہے قوم پرست پارٹی کووکلاء شہداء کے خون کاجواب دیناہوگاپشتون قوم پرست پارٹی نے الیکشن سے قبل اسٹبلشمنٹ سے سودابازی کرکے چوردروازے سے اقتدارحاصل کیااورچارسالہ دوراقتدارمیں ہرمرحلے پرعوامی مفادات کاسوداکیاآئندہ الیکشن میں عوام پشتون قوم پرست پارٹی کاکڑااحتساب کریں گے انہوں نے کہاکہ انہوں نے کہاکہ انڈیا کو سی پیک کا منصوبہ ہضم نہیں ہورہا ہے اس لیئے وہ باڈرز پر گڑ بر کر رہاہے لیکن قوم ہر سازش کا مقابلہ کر نے کے لیئے متحد ہے، باڈرز کی موجودہ صورتحال قوم قوم کے اتحاد کاتقاضا کرتی ہے ہمیں دنیاکوخصوصا انڈیا بتانا ہوگا کہ دشمن کے مقابلے پر ہم سب ایک ہیں۔