|

وقتِ اشاعت :   December 5 – 2016

کوئٹہ : بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 10افراد گرفتار، ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا، ضلع نوشکی کے علاقے گرد گاپ میں فورسز نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد کالعدم تنظیم کے چار سابق کارندوں کو گرفتار کر لیا ، فرنٹیئر کور اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے گلستان کے علاقے میں کا رروائی کر تے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں2 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے 30 کلو گرام بارودی مواد اسلحہ وایمونیشن برآمد کر لیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز فرنٹیئر کور اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے گلستان کے علاقے میں مشترکہ کا رروائی کر تے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں2 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ وایمونیشن اور 30 کلو بارودی مواد برآمد کر کے قبضے میں لے کر کا رروائی شروع کر دی،ایف سی اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے میر حسن میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں 2مشتبہ افراد کوگرفتار کرلیا جبکہ تربت کے علاقے بلنگور میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 2کارندوں کو حراست میں لیا ہے،فرنٹیئر کور کے عملے نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا تے ہوئے لورالائی کے علاقے سے راکٹ لانچر، فیوز اور گولے برآمد کر کے قبضے میں لے لیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز فرنٹیئر کور کے عملے نے لورالائی کے علاقے کلی ٹیٹی میں ایک گھر پر چھاپہ مار ا اور وہاں پر تخریب کاری کیلئے چھاپاگیا اسلحہ ایمونیشن جس میں آر پی جی7 کے راکٹ 7 عدد، آر پی جی سیون کے گولے9 عدد اور9 عدد فیوز برآمد کر کے قبضے میں لے لیا تا ہم کوئی گرفتار عمل میں نہیں آئی بتایا جا تا ہے کہ مذکورہ گولہ بارود تخریب کاری کیلئے چھپایا گیا تھا مزید کا رروائی فرنٹیئر کور کا عملہ کر رہا ہے،ایف سی پنجپائی اور نوشکی لیویز کی فٹ بال گراؤنڈ پر چھاپہ، فائرنگ تبادلے کے بعد کالعدم تنظیم کے چار کارکن گرفتار جن میں شعیب احمد ولد غلام ربانی سکنہ کلی کردگاپ ابوبکر ولد محمد بخش سکنہ کلی موسیٰ خان کردگاپ ،مشتاق ولد سیف اللہ سکنہ کلی مزار خان اور غلام رسول ولد مولا بخش سکنہ کلی پسند خان کرد گاپ شامل ہیں