|

وقتِ اشاعت :   December 6 – 2016

کوئٹہ: سابق پرنسپل لاء کالج کوئٹہ بیرسٹر امان اللہ اچکزئی کا ٹارگٹ کلنگ میں ملوث اس کا ہمسائیہ نکلا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق پشین آپریشن میں ہلاک ہونیوالے دہشتگردوں میں سے ایک کی شناخت علی حسن عرف دلاور کے نام سے ہوئی ہے ۔ ان کی رہائشگاہ کوئٹہ کے علاقے کلی ترخہ میں لاء کالج کوئٹہ کے سابق پرنسپل بیرسٹر امان اللہ اچکزئی کے گھر کے قریب تھی۔ رواں سال جولائی میں علی حسن نے اپنے دو دیگر ساتھیوں جہانگیر بادینی اور حبیب اللہ کے ہمراہ ملکر اپنے ہمسائیہ بیرسٹر امان اللہ اچکزئی کو فائرنگ کرکے قتل کیا ۔