|

وقتِ اشاعت :   December 14 – 2016

گوادر : پارٹی کا رکنوں پر حملہ بز دلانہ فعل ہے ۔ نیشنل پارٹی جمہوری جد و جہد پر یقین رکھتی ہے ۔ چند مٹی بھر دہشت گرد اپنے بیر ونی آ قاؤں کے ایما ء پر بلو چ برادر کشی کا گھنا ؤنہ کھیل کھیل رہے ہیں ۔ نیشنل پارٹی دہشت گر دوں کے ہاتھوں زیر عتاب نہیں بنے گی ۔ نیشنل پارٹی کو بلوچ عوام کا مینڈ یٹ حاصل ہے ۔ نیشنل پارٹی کے رہنماؤں اور کا رکنوں کا عزم اوچھے ہتھکنڈوں سے کمزور نہیں ہو گا ان خیالات کااظہار نیشنل پارٹی کے مر کزی صدر اور وفا قی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ میر حاصل خان بزنجو نے یہاں گوادر میں نیشنل پارٹی تربت آ فس پر بم حملہ کے خلاف ہنگامی پر یس کا نفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ وفاقی وزیر میر حاصل خان بز نجو نے کہا کہ گزشتہ دنوں دہشت گر د ٹولہ کی جانب سے پارٹی کے آ فس پر دستی بم سے حمل کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ہما رے سات ساتھی زخمی ہو گئے ہیں جس میں یو سی چےئر مین اکبر اور رہنماء کہد ہ دوست محمد اور ہما رے دیگر ساتھی شامل ہیں جس میں دو کی حالت تشو یش ناک ہے یہ حملہ اس دشت گر د ٹولہ نے کیا ہے جو بلوچستان میں جمہوری اور پرا من سوچ رکھنے والے سیا سی رہنماؤں اور کا رکنوں کو تسلسل کے ساتھ نشانہ بنارہی ہے چند روز قبل اسی دہشت گرد ٹولے نے آ واران میں ہما رے دو ساتھیوں کو شہید کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی دہشت گرد ٹو لہ کو بتانا چاہتی ہے کہ نیشنل پارٹی نہ اس سے قبل مر عو ب ہوئی تھی اور اور نہ اب خو فزدہ ہوگی اگر نیشنل پارٹی خوف زدہ ہوتی تو اپنے قومی رہنماء مولابخش دشتی کی شہادت پر خوف کا شکار ہوتی اس کے بعد ہمارے سینئر رہنماء نسیم جنگیان، ڈاکٹر لعل بخش اور تاج محمد سمیت دیگر رہنماؤں کو بھی شہید کیا گیا مگر نیشنل پارٹی کی قیادت اور اس کے کارکن سیاسی مید ان چھوڑ کر نہیں بھا گے بلکہ ہر کٹھن حالات کا جوانمردی سے مقابلہ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی جموری او ر پر امن سیاسی جد و جہد پر یقین رکھتی ہے کسی کی خواہش پر اپنا سیاسی نظر یہ تبد یل نہیں کر سکتے انہوں نے کہا کہ دہشت گر ڈ ٹولہ بلو چیت کے نام پر بیر ونی آ قاؤں کے اشارے پر یہاں پر بر ادر کشی کا کھیل کھیل رہی ہے لیکن اب وقت ثابت کر رہا ہے کہ یہ بلوچ عوام کے خیر خواہ نہیں بلوچ عوام ان کے عزائم کو پہنچان چکی ہے اوروقت دہشت گر د ٹولہ کو غلط ثا بت کر ے گا ۔ا نہوں نے بم حملہ میں زخمی پارٹی رہنماؤں او ر کارکنوں کی جلد صحتیابی کے لےئے دعا کی اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کااظہار کیا۔ اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی وائس صدر حمید انجینئر اور سی سی کے ممبر کہد ہ علی بھی موجو د تھے ۔