|

وقتِ اشاعت :   December 16 – 2016

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری آغا احسن بلوچ ایڈووکیٹ سے گزشتہ دن پارٹی مشرقی بائی یونٹ کے رہنماء ثناء مسرور بلوچ ، مصطفی مگسی ، امتیاز مگسی نے ملاقات کی اور انہیں مشرقی بائی پاس بلوچ کالونی مگسی اسٹاپ کے مسائل سے آگاہ کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ علاقے سریاب کے دیگر علاقوں کی طرح انسانی بنیادی ضروریا ت زندگی سے محروم ہے پانی، بجلی، صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی ضروریات میسر نہیں اس موقع پر آغا حسن بلوچ نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی ان علاقوں سمیت بلوچستان بھر میں جو پسماندگی، بد حالی ، غربت وافلاس اور عوامی مسائل ان کیلئے مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں ہمارے جدوجہد کا مقصد ومحور بھی یہی ہے کہ عوام کے جملہ مسائل ہو اور ایک ایسی خوشحالی میسر ہو لیکن بد قسمتی سے جعلی الیکشن کے ذریعے ایسے لو گوں کو اقتدار پر براجمان کیا جا تا ہے جو عوام کے نمائندے نہیں ہو تے بلکہ وہ انہیں سلیکشن کر کے جتوائے جا تے ہیں اس لئے جب وہ اقتدار پر برجمان ہو تے ہوئے تو عوامی مسئلے، مسائل اور احساسات وجذبات کے ان کے سامنے کوئی قدر وقیمت نہیں ہو تی اور نہ ہی عوام کے ساتھ مخلص ہو تے ہیں اکیسویں صدی میں بلوچستان کے عوام بالخصوص کوئٹہ میں پانی، صحت، تعلیم، صفائی تک میسر نہیں بلوچستان کا دارالحکومت کوئٹہ میں آج بھی ٹینکر ما فیاکے ہاتھوں یر غمال بن چکا ہے صحت اور تعلیم جیسے بنیادی ضروریات سے محروم ہے جبکہ نا اہل حکمرانوں کی وجہ سے ان تین سالوں میں صوبائی حکومت کے حکمرانوں نے اربوں روپے لیپس ہو کر مرکز کو گئے ہیں یہ حکمرانوں کی کم صلاحیت ہونے کا ثبوت ہے جو اربوں روپے اگرایمانداری کے ساتھ اور پلاننگ کے ذریعے مثبت طریقے سے پانی، صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی ضروریات کے لئے مختص کئے جاتے ہیں تو آج کوئٹہ کے عوام پانی کے بوند بوند کو نہیں ترستے اور پیسے کے عیوض لوگ پانی خرید تے ہیں اسی طرح صحت تعلیم اور بجلی کے مشکلات سے دوچار نہیں ہوتے انہوں نے کہا کہ پارٹی سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں عوام کی حقیقی بنیادی مسائل سمیت بلوچستان کے قومی اجتماعی مفادات کی حقیقی معنوں میں ترجمانی کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے سامنے عوامی کی مشکلات کا حل اہمیت رکھتے ہیں بالخصوص بلوچستان میں ہر دور میں الیکشن میں کرپٹ، نا اہل لوگوں کو اقتدار پر برجمان کر تے ہیں جو عوام کے ساتھ مخلص نہیں انہوں نے کہا کہ پارٹی اپنی جدوجہد کے ذریعے اپنا سیاسی کردار ادا کر تی رہے گی انہوں نے آخر میں کہا کہ عوام اکیسویں صدی میں اپنے بنیادی مسائل اور قومی حقوق اور باشعور ہو کر جدوجہد کے ساتھ وابستگیاں بڑھانے چاہئے کیونکہ بی این پی مزید فعال ومتحرک بنے گی تو معاشرے میں نا انصافیوں، محرومی، غربت، محکومیت اور جہالت کے خلاف مزید آواز بلند کرے گی تاکہ عوام حقیقی ترقی وخوشحالی کی طرف گامزن ہو سکے ۔