|

وقتِ اشاعت :   December 17 – 2016

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کیچ سے نامعلوم افراد نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ کے قریبی رشتہ دار کو اغواء کرلیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ ضلعی ہیڈ کوارٹر تربت کے علاقے شاہی تمپ میں پیش آیا جہاں سے کار میں سوار تین نامعلوم نقاب پوش افراد نے محکمہ زراعت کے واٹر مینجمنٹ پراجیکٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر حاجی نور احمد کو اغواء کرلیا۔ وقوعہ کے وقت مغوی اپنے گھر کے قریب ایک دوست کی بیٹھک میں بیٹھے ہوئے تھے۔ اغواء کار مغوی کو لیکر کار میں نامعلوم مقام کی طرف فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد شہر کے خارجی راستوں کی ناکہ بندی کرکے ملزمان اور مغوی کی تلاش شروع کردی ہے۔