|

وقتِ اشاعت :   December 17 – 2016

دالبندین: آر سی ڈی شاہراہ پر یک مچ کے قریب ٹریفک کا المنارک حادثہ7 افراد جاں بحق آٹھ شدید زخمی تفصیلات کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب کوئٹہ تفتان سڑک پر واقع یک مچ کے قریب گٹ سٹ لانڈھی کے مقام پر کوئٹہ سے تفتان جانے والی المکہ مسافر کوچ سامنے سے آنے والی ایرانی ٹرالر سے ٹکرا گئی تصادم کے دوران آگ بھڑک اٹھی جس سے مسافر کوچ میں سوار متعدد افراد بری طرح جھلس گئے آگ نے مسافر کوچ اور ٹرالر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور چند ہی لمحوں میں دونوں گاڑیاں راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئیں اس دوران مسافر کوچ کے چھ افراد سمیت ایرانی ترالر کے ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ شدید زخمی افراد کو فوری طور پر پرنس ہسپتال دالبندین پہنچا دیا گیا بری طرح جھلسنے اور دم توڑنے والے افراد میں مسافر کوچ کے ڈرائیور لکھمیر خان سکنہ نوشکی شوکت نامعلوم منشی پرویز ملک شاہ قوم بریانزئی سکنہ دالبندین دیدار حسین سکنہ ہنگور حاجی خیر پور سندھ امتیاز ولد ممتاز حسن سکنہ ہنگور جاہ خیر پور سندھ اور ایرانی ٹرالر کے ڈرائیور جمعہ خان ولد درمحمد سکنہ زاہدان شامل ہیں چار لاشیں بری طرح جھلسنے سے ناقابل شناخت بن چکی تھیں واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر چاغی شہیک شہداد بلوچ اسسٹنٹ کمشنر حبیب اللہ موسیٰ خیل تحصیلدار یک مچ عبدالغفار نوتیزئی اور دیگر لیویز و ایف سی حکام موقع پر پہنچ گئے جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں پر شدید زخمیوں کو کوئٹہ ریفرکر دیا گیا زخمیوں میں محمد واجہ ولد محمد یوسف سکنہ منڈی بہاؤ الدین پنجاب بخت حسین ولد خادم حسین ہنگور جاہ خیر پور سندھ منیر احمد ولد محمد رمضان جعفرخان ولد عاشق حسین نعمت اللہ ولد سید خان سکنہ سمنگلی روڈ کوئٹہ سعید احمد ولد عبدالعلیم شبیر احمد ولد رسول بخش عبدالغفار ولد عبدالحمید شامل ہیں ٹریفک حادثے میں بری طرح جھلس کر دم توڑنے والے چاروں افراد کی لاشوں کی شناخت نہیں ہو سکی ڈی سی چاغی شہیک بلوچ کے مطابق جھلسنے سے شناخت نہ ہونے والی چاروں افراد کی لاشیں ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے کوئٹہ بھیج دی جائیں گی ۔