|

وقتِ اشاعت :   December 17 – 2016

راولپنڈی : کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں آج ہونا تھی۔ گزشتہ پانچ سماعتوں پر ملزمہ ایان علی کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے آج ماڈل گرل کو ہر صورت حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر رکھی تھی۔ عدالتی حکم پر تقریباً پانچ ماہ بعد ماڈل گرل عدالت پیش ہوئی تاہم فاضل جج شیراز کیانی کی رخصت کے باعث کوئی کارروائی نہ ہو سکی۔ ڈیوٹی جج شکیل احمد نے سماعت بغیر کارروائی چھ اپریل تک ملتوی کر دی۔