|

وقتِ اشاعت :   December 18 – 2016

سبی : شوران اور گردونواح میں قطری شہزادوں کو شکار کرنے کی اجازت کیخلاف سینکڑوں کسانوں کا احتجاجی مظاہرہ، قلات سے قطری شہزادوں کے شکار کیلئے تحصیل وقف کر رکھا ہے ، چےئرمین ضلع کونسل کچھی سردارزادہ میر سردار خان رندنے کہا ہے کہ شوران سمیت گردونواح میں قطر کے شہزادوں کو شکار کی اجازت دینا علاقائی عوام کا معاشی قتل ہے گزشتہ چار سالوں سے کچھی وگردونواح کے خشکابہ کا شکار تھے چار سالوں بعد ان علاقوں میں لوگوں کی زمین آباد ہوئی قطری شہزادوں کے شکار کھیلنے سے لوگوں کی آباد زمینیں تباہ و برباد ہوجائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شوران گنداواہ شاہراہ پر احتجاجا دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رند قومی اتحاد کے مرکزی ترجمان میر حبیب الرحمن رند، معروف شخصیت ملک عارف علی ، میر محمد خان رمیزئی ، محمد گل رامیزئی ، بکھر خان رامیزئی ، میر اومیت خان رند، ٹکر ی خدائیدار رند، میر عبدالستان رند ، رئیس اجمل خان ، اسد علی کے علاوہ کوٹ معری ، سرقندھار، شوران ،ایسبانی ، شاہئجہ ،کوٹ ناخیزئی ، کوٹ رامیزئی ، تنسیہ ،سیانچ و دیگر دیہاتوں کے سینکڑوں افراد موجود تھے جنہوں نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر قطری شہزادوں کے شکار کے خلاف نعرے درج تھے احتجاجی دھر نے سے رند قومی اتحاد کے مرکزی چےئر مین سردار زادہ میر سردار خان رندنے کہا کہ سازش کے تحت شوارن اور دیگر علاقوں میں جو زمینیں چار سالوں بعد آباد ہوئیں ہیں ان کو تباہ و برباد کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں وزاعظم میاں نواز شریف پانامہ لیکس کے حوالے سے قطر کے شہزادوں کی حمایت کرنے کی وجہ سے شوران و گردونواح میں تلور کے شکار کی اجازت دی جس کی تمام قبائلی افراد شدید مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار سالوں سے ان علاقوں میں کوئی آبادی نہیں ہوسکی اب اللہ تعالیٰ کے رحیم وکرم سے ان علاقوں میں گووار سرسوں گندم سمیت چنا اور دھنیا کی فصل تیار ہوئی ہے جب سے عوام نے قطر ی شہزادوں کا ان علاقوں میں شکار کھیلنے کا سنا ہے لوگوں کو مشکلات و پریشانی میں مبتلا کردیا ہے اربوں روپے کی تیار فصلوں کو تباہ وبرباد کرنے کی شکار کسی صورت قبول نہیں کریں گے ۔دریں اثناء تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر اور رند قبیلے کے سربراہ سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ فوری طورپر سب تحصیل سنی شوران میں قطری شہزادوں کو شکار کے لئے جو اجازت دی ہے امید ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان فوری طورپر اس اجازت نامے کو منسوخ کرینگے ہم حکومت کو دو دن کا الٹی میٹم دیتے ہیں کہ وہ قطری شہزادوں کو سنی شوران سے واپس لے جائیں ورنہ پیر کے روز سے صوبے بھر میں احتجاجی جلسے و جلوس شروع کیے جائینگے جس کی تمام تر ذمہ داری وفاقی اور صوبائی حکومت پر عائد ہوگی ۔ ہم نہیں چاہتے کہ قطر سے پاکستان کے تعلقات خراب ہوں کیونکہ خاص طور پر سب تحصیل سنی شوران میں قطری شہزادوں کو شکار کی اجازت دینا اس وقت صحیح نہیں ہے کیونکہ علاقے میں زمینداروں کی فصلیں تیار ہوچکی ہے ان کے شکار سے فصلیں تباہ ہوجائیگی او رزمینداروں کو مشکلات پیدا ہونگی ۔ سردار یار محمد رند نے یہ بات ہفتے کی شب شہباز ٹاؤ ن میں پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں ہنگامی پریس کانفرن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر پارٹی کے رہنماء میر اسماعیل لہڑی ،سردار شریف جوگیزئی، سردار خادم حسین وردگ، رکن صوبائی اسمبلی میر عامر رند ، چوہدری شبیر ، نور الدین ، سردار زین العابدین سمیت پارٹی کے دیگر عہدیدار بھی موجود تھے سردار یار محمد رند نے کہا کہ وہ اندرون سند ھ کے دورے پر تھے کہ ان کو اطلاع ملی کہ سنی شوران میں قطری شہزادوں کو شکار کرنے کی اجازت دیدی گئی ہے اور باقاعدہ ان کو سیکورٹی فراہم کردی گئی ہے اور اتوار کے روز سے وہ علاقے میں شکار کھیلنا شروع کرینگے ۔انہوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ کچی کے چیئرمین سردار زادہ رند کی قیادت میں ہزاروں کی تعدا د میں علاقے کے ذمینداروں لوگوں اور پارٹی کے ذمہ دارعہدیداروں نے علاقے میں دھرنا دیا ہواہے اور شدید سردی میں روڈ بلاک کردیا ہے کیونکہ علاقے کے زمینداوں کے روزگار کا مسئلہ ہے اور ہم کسی صورت میں اپنے زمینداروں کو مشکل میں نہیں چھوڑینگے وزیر اعظم میاں محمد نوا زشریف نے قطری شہزادوں کو سنی شوران اور دیگر علاقوں میں شکار کی اسلئے اجازت دی ہے کہ قطری شہزادوں نے پانامہ لیکس میں اس کی مدد کی ہے ہم وزیر اعظم پر واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ تخت لاہور کے احکامات بلوچستان پر نہیں چل سکتے مجھے امید ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان خود قبائلی شخصیت ہے اور ایک قبیلے کے سردار ہے وہ تمام رسم رواج سے واقف ہے امید ہے کہ وفاقی حکومت جو بھی ان کو حکم دے گی وہ حکم ماننے سے پہلے اس پر غور ضرور کرینگے ۔انہوں نے کہاکہ چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چھٹہ جو چند ماہ کے بعد ریٹائر ہورہے ہیں ان کی آرڈر پر سب تحصیل سنی شوران میں قطری شہزادوں کو شکار کرنے کی اجازت دی گئی ہے ہمیں یہ سزا پی ٹی آئی میں شامل ہونے کی وجہ سے دی جا رہی ہے مگر ہم ایسے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں ہم ہر صورت میں زمینداروں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔