سبی: چیئرمین میونسپل کمیٹی حاجی محمد داؤدرند نے کہا ہے کہ مقامی حکومتوں کا استحکام اور اختیارات کی تفویض ہی کے ذریے عوامی مسائل میں کمی لائی جاسکتی ہے،لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2010پر عمل درآمد کو یقینی بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے،دیہی علاقوں کی ترقی میں بلدیاتی نمائندوں کا اہم کردار ہے ،بلدیاتی نمائندے نچلی سطح پر عوامی مسائل کی نشاندہی کرکے اسے میونسپل کمیٹی اور ڈسٹرکٹ کونسل میں لائیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کے زیر اہتمام ضلع سبی،لہڑی،اور کچھی کے یوسی چیئرمین اور وائس چیئرمینوں کی تربیتی ورکشاپ کے اختتامی تقریب سے خطاب میں کیا ،قبل ازیں میونسپل چیئرمین حاجی داؤدرند نے تربیت حاصل کرنے والے بلدیاتی نمائندوں میں اسناد بھی تقسیم کئیں ،تربیتی ورکشاپ میں ضلع سبی کی یونین کونسل مل کے چیئرمین وڈیرہ غوث بخش گورگیج،وائس چیئرمین عبدالجبار ہاڑہ ،یونین کونسل تلی کے چیئرمین ملک اسد خان سیلاچی،یونین کونسل مرغزانی کے وائس چیئرمین عبدالغفور دہپال،یونین کونسل بابر کچھ کے چیئرمین سید نذر محمد شاہ،وائس چیئرمین نذر محمدمری،ضلع لہڑی کی یونین کونسل بختیارآباد ڈومکی کے وائس چیئرمین محمد بچل،یونین کونسل تنیہ کے وائس چیئرمین عبدالرحمان،یونین کونسل لہڑی کے وائس چیئرمین حامد خان،یوین کونسل ٹھیڑی کے چیئرمین محمد ظریف ڈومکی،کچھی کی یونین کونسل غازی کے وائس چیئرمین نیاز محمد خان،یونین کونسل مسؤ کے وائس چیئرمین فقیراللہ ڈتہ و دیگر نے شرکت کی،تقریب سے بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کے بی سی سی آفیسر دانیال بلوچ،ماسٹر ٹرینر ٹکری اسلم جتوئی،جان گل و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔