|

وقتِ اشاعت :   December 19 – 2016

سبی: چےئرمین ضلع کونسل کچھی سردارزادہ میر سردار خان رندنے کہا ہے کہ شوران سمیت گردونواح میں قطر کے شہزادوں کو کسی صورت لوگوں کی زمینوں کو تباہ برباد کرنے کی اجازت نہیں دیں گے قطری شہزادوں کو شوران و گردونواح میں تلور کے شکار کیلئے زمین الاٹ کرنا مقامی قبائلی عوام کے ساتھ ظلم ہے جو ہم کبھی برادشت نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی خبررساں ادارے آئی این پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رند قومی اتحاد کے مرکزی ترجمان میر حبیب الرحمن رند، ملک عارف علی بھی موجود تھے رند قومی اتحاد کے مرکزی چےئر مین سردار زادہ میر سردار خان رندنے کہا کہ شوران کوٹ معری ، سرقندھار ایسبانی ، شاہیجہ کوٹ ناخیزئی کوٹ زامیزئی تنسیہ سانچ میں عوام کو صحت بجلی گیس کی سہولیات تک میسر نہیں لوگوں کی معاشی زندگیاں زراعت پر بسر ہوتی ہیں اور کئی کئی سال بعد ان کی زمینیں آباد ہوتی ہیں گزشتہ چار سال بعد اس سال لوگوں کی فصلوں کی پیداوار ہوئی اور اب ان کی کٹائی کا کام شروع ہے قطری شہزادوں کو شکار کیلئے زمین الاٹ کی گئیں جس سے مقامی زمینداروں کی فصلات کا نقصانات پہنچنے کا خطرہ ہے قطری شہزادے اپنے ساتھ کئی کئی گاڑیاں لاتے ہیں اور تیار فصلوں کو روند کر تباہ وبرباد کردیتے ہیں گور گندم کی سینکڑوں ایکٹر پر پیداوار ہوئی جو تباہ وبرباد ہوگئی جس سے مقامی زمینداروں کا اربوں کا نقصان ہوا ہم اپنے علاقہ میں کسی صورت شکار کی اجازت نہیں دیں گے