کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ دھماکہ میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص کو قتل کردیاگیا، مشکے میں فائرنگ سے ڈاکٹر محمد حسن نامی شخص جاں بحق خضدار میں زہری کے مقام پرفائرنگ سے دو افراد کو قتل کردیاگیا، تربت اور آواران سے دو افراد کی نعشیں برآمد، پنجگور سے ایک شخص کو اغواء کر لیا گیا ، لیویز کے مطابق ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی کے علاقے کٹھن میں نامعلوم افراد کی جانب سے زیر زمین بچھائی گئی بارودی سرنگ سے موٹر سائیکل ٹکر اگئی جس سے دھماکا ہوا۔ واقعہ میں موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد جاں بحق ہوگئے ۔ ایک اور واقعہ ڈیرہ بگٹی کے علاقے سنگسیلہ میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے ایک گھر پر حملہ کرکے بنگو بگٹی کو قتل جبکہ اس کے بیٹے ہارون کو زخمی کردیا اور فرار ہوگئے، تربت کے علاقے گوگدان سے ایک شخص کی لا ش ملی ہے ۔کئی ماہ پرانی ہونے کی وجہ سے لاش ہڈیوں کا ڈھانچہ بن گئی ہے اس لئے شناخت بھی نہیں ہوسکی ہے،پیر کو آواران کے علاقے مشکے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص ڈاکٹر محمد حسن کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ لیویز نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی،پنجگور کے تحصیل گچک میں نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے ظہیر احمد ولد عبدالحکیم کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔لیویز نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے اغواء ہونے والے شخص اورملزمان کی تلاش شروع کردی،خضدار میں زہری کے مقام پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوئے جاں بحق افراد کی شناخت نذیر احمد اور پیر جان کے ناموں سے ہوئی ، آواران میانی قلات سے ایک شخص کی نعش برآمد ، نعش کی شناخت ضمیر ولد یوسف کے نام سے ہوئی ہے، مقتول کو گولیاں مار کر قتل کیاگیا